ترنمول اقلیتی سیل - مولانا آزاد کی برسی اور علامہ اقبال کی سالگرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-24

ترنمول اقلیتی سیل - مولانا آزاد کی برسی اور علامہ اقبال کی سالگرہ

مغربی بنگال ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کی جانب سے 7 رپن لین میں مولانا ابوالکلام آزاد کی برسی اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پرجنوبی چوبیس پرگنہ کے مولانا روح القدس کے ردرناک قتل اور حیدرآباد کے ہولناک دھماکہ میں شہیدہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس ناپاک حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر یراستی وزیر حیدر عزیز صفوی نے کہاکہ مولانا ابوالکلام آزاد ایک سچے جنگ آزادی کے سپاہی تھے ۔ ملک کی آزادی میں ا ن کا نمایاں رول تھا۔ ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین انتاج علی شاہ نے مولانا ابولکلام آزاد کی حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ملک میں تعلیمی معیار میں اضافہ کرنے کیلئے ملک کو جہالت کے دلدل سے نکالنے کیلے اہم کارنامہ انجام دیا ہے ۔ آزاد ہمیشہ ملک کے بٹوارے کے مخالف تھے ۔ چیرمین ادریس علی نے کہاکہ مولانا ابوالکلام آزاد ایک سیکولر ہندوستان کے معمار تھے ۔ مولانا ابوالکلام آزاد کے ان تمام خواب کو بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہیں ۔ فرقہ پرست طاقت بنگال کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کیلئے ناپاک منصوبہ بنا رہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ امین انصاری نے کہاکہ مولانا ابوالکلام آزاد نے اخبار الہلال اور البلاغ کے ذریعہ انگریزوں کے خلاف تحریری جنگ کر کے ملک کوبیدار اور ملک کو غلامی کی زنجیر سے آزاد ہوا۔ امین انصاری نے کہاکہ مرکزی حکومت نے 1993ء میں مولانا آزاد فاونڈیشن قائم کیا مگر بنگال کے طلبہ مولانا ازاد فاونڈیشن کی اسکالرشپ سے محروم ہیں ۔ امین انصاری نے مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ مرشد آباد میں یونیورسٹی قیام عمل میں آ رہا ہے اس یونیورسٹی کو مولانا ابوالکلام آزاد کے نام سے منسوب کیا جائے ۔

Trinamool Congress minority cell - death anniversary of Maulana Azad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں