وڈالہ میں غیرقانونی مقیم بنگلہ دیشیوں کے خلاف سرکاری مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-24

وڈالہ میں غیرقانونی مقیم بنگلہ دیشیوں کے خلاف سرکاری مہم

گذشتہ روز حیدرآباد شہر میں ہونے والے بم دھماکہ کے بعد ممبئی شہر میں بھی ہائی الرٹ کر کے پولیس نے شہر کے جھوپڑپٹی اور مسلم اکثریتی علاقوں میں کومبنگ آپریشن اور تلاشی مہم تیز کر دی ہے ۔ وہیں غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر بنگلہ دیشیوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔ نیزممبئی کے ڈپٹی پولیس کمشنر (زون 4) دتاترے کرالے کی خفیہ اطلاع پر وڈالا ٹرک ٹرمینل(ڈبلیو ٹی ٹی) پولیس نے وڈالا ٹرانزٹ کیمپ علاقہ میں چھاپہ مار مہم کر کے غیر قانونی طریقے سے رہنے کے الزام میں تقریباً80لوگوں کو حراست میں لیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے شہر میں غیر قانونی طریقے سے رہنے کے الزام میں 7خواتین اور3 مرد سمیت 10افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ کیونکہ ان کے پاس کسی طرح کے کوئی ہندوستانی ہونے کے کاغذات نہ ملنے اور بغیر دستاویزات کے غیر قانونی طریقے سے اس علاقے میں رہائش پذیر ہونے کے سبب ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ نیز پولیس تفتیش کے دوران جن کے پاس راشن کارڈ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے ان کو جانچ کے بعد رہا کر دیا گیا ہے ۔

Raid in wadala on illegal bangladesh citizens

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں