PM and Sonia Gandhi visit Hyderabad
وزیر اعظم منموہن سنگھ اور یوپی اے صدرنشین سونیا گاندھی اتوار کو حیدرآباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس کے دوران وہ دلسکھ نگر میں بم دھماکہ کے مقام کا معائنہ کریں گے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ دن کے 11 بجے نئی دہلی سے بیگم پیٹ ایرپوٹ پہنچیں گے بعد میں وہ گونر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے ساتھ دھماکوں کے مقام پر جائیں گے ۔ وزیراعظم اور صدر کانگریس دواخانہ بھی جائیں گے اور زخمی افراد کی مزاج پرسی کریں گے اور واقعہ کے بارے میں تفصیلات معلوم کریں گے ۔ امکان ہے کہ وزیر اعظم اور صدر کانگریس دواخانہ بھی جائیں گے اور زخمی افراد کی مزاج پرسی کریں گے واقعہ کے بارے میں تفصیلات معلوم کریں گے ۔ امکان ہی کہ وزیراعظم سونیا گاندھی کے ساتھ نئی دہلی روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے خطاب کریں گے ۔ اس دوران سائبرآباد کے پولیس کمشنر دوارکا ترملا راؤ این ایس جی ٹیم کے عہدیداروں نے سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں ان راستوں کا دورہ کیا جہاں سے اہم شخصیتیں گزرنے والی ہیں ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں