آندھرا پردیش - انجینرنگ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ 10 مئی کو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-01

آندھرا پردیش - انجینرنگ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ 10 مئی کو

انجینئرنگ اگریکلچر اینڈ میڈکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ایمسیٹ) 10مئی کو منعقد ہو گا اور اس کے نتائج 2 جون کو جاری کئے جائیں گے ۔ ایمسیٹ کے کنوینر این وی رامنا راؤ کے مطابق بغیر اضافی فیس کے 15!فروری تا27!مارچ درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ 27!مارچ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے جبکہ 10000روپئے کے جرمانہ کے ساتھ 27!مئی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے ایمسیٹ کی تفصیلات کے بارے میں بتایا کہ اس سال بہت ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ رواں سال سے جوابی بیاض پر موجود دائروں کو پر کرنے کیلے نیلا اور کالا پن استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ پنسل کے استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ درخواست فارم میں اپنی ماں کا نام بھی لکھیں ۔ درخواست فارمس آن لائن داخل کئے جائیں گے ۔ کالج پرنسپل کی منظور شدہ ایک کلر فوٹو بھی اس آن لائن فارم میں چسپاں کی جانی چاہئے ۔ امتحان کی فیس 250روپئے مقرر کی ہے ۔ راؤ نے کہاکہ امیدواروں کو کامیابی حاصل کرنے کیلئے 160 میں سے 40مارکس حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ اگرچہ کہ ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کیلئے کم ازکم نشانات مقرر نہیں کئے گئے ہیں تاہم اُن کے داخلے محدود ہوں گے ۔

EAMCET 2013 to be held on May 10

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں