باقی 9 ہیلی کاپٹرس کی خریداری منسوخ - حکومت ہند کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-14

باقی 9 ہیلی کاپٹرس کی خریداری منسوخ - حکومت ہند کا فیصلہ

وی وی آئی پی ہیلے کاپٹرس اسکام میں بڑے پیمانے پر رشوت ستانی کے معاملات منظر عام پر آنے کے بعد اب وزرات دفاع اس معاہدے کو منسوخ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔ حکومت نے 24 ہزار کروڑ روپیے کی ادائیگی روکنے کے ساتھ ساتھ 9 ہیلی کاپٹرس کی وصولی پر بھی روک لگا دی ہے ۔ ہندوستان کو اب تک 3500 کروڑ روپئے سے زائد رقم کے معاہدے کے تحت اس نوعیت کے تین ہیلی کاپٹرمل چکے ہیں ۔ وزیر دفاع اے کے انٹونی نے آج یہاں اخبارنوسیوں کو بتایا کہ خاطی پائے جانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ "کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا ، خواہ کچھ ہی نتائج کیوں نہ نکلے" انٹونی نے بتایا کہ سی بی آئی سے خواہش کی گئی کہ وہ آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر ماملت میں مبینہ رشوت ستانی کی تحقیقات سے متعلق اپنی رپورٹ جلد پیش کرے ۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وصول ہونے کے بعد ، خاطیوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی ۔معاملت میں تیاگی کے مبینہ رول سے متعلق اطلاعات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ "مجھے کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ سی بی آئی کی رپورٹ کے بعد ہم سخت کاروائی کریں گے جس میں ممکن ہے کہ معاملت کی تنسیخ بھی شامل ہو ۔

VVIP copter deal put on hold - Defence Minister AK Antony

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں