سابق صدر مالدیپ کی ہندوستانی ہائی کمیشن میں پناہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-14

سابق صدر مالدیپ کی ہندوستانی ہائی کمیشن میں پناہ

ایک ڈرامائی تبدیلی میں مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید نے آج ہندوستانی ہائی کمیشن برائے مالے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے پناہ حاصل کرلی ۔ انہیں ایک سال قبل اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا ۔ 45 سالہ قائد ہندوستانی سفارتخانہ کی عمارت پر گرفتاری وارنٹ سے بچنے کے لیے دوپہر کے وقت پہنچے فوجداری عدالت کے چیف جج کی گزشتہ سال جنوری میں محمد نشید کی دورہ صدارت میں حراست کے مقدمہ کے سلسلہ میں ان کا گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا ۔ بعد ازاں ان کی درخواست جو گرفتاری پر حکم التواء کے لیے مالدیپ کی ہائیکورٹ میں داخل کی گئی تھی مسترد کردی ۔ نشید ہندوستانی ہائی کمیشن میں مقیم رہے ۔حکومت ہند نے انہیں قیام کی اجازت دے دی ہے ۔
محمد نشید جو صدارتی انتخابات میں ایک امیدوار ہیں ۔ جو ستمبر 2013 ء میں مقرر ہے ۔ حکومت ہند سے مدد کی درخواست کی ۔ وزرات خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی میں کہا کہ سیاسی قائدین کو مقابلہ میں شرکت سے روکنا انتخابی طریقہ کار کی دیانتداری کے بارےمیں شکوک و شبہات پیدا کرے گا ۔ مالدیپ کی موجودہ عدم استحکام کی صورتحال کے پیش نظر یہ مالدیپ یا اس علاقہ کے مفاد میں نہیں ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوستان مالدیپ کا قریبی دوست ہے ۔ چنانچہ اس موجودہ سیاسی عدم استحکام پر تشویش ہے ۔

Maldives ex-president Nasheed, taking refuge in Indian embassy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں