امریکہ اور ایران سے ہندوستانی تعلقات غیر معمولی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-14

امریکہ اور ایران سے ہندوستانی تعلقات غیر معمولی

ہندوستان کا احساس ہے کہ امریکہ اور ایران کے ساتھ اس کے بہترین تعلقات نے غیر معمولی مقام دیا ہے اور وہ اس کے موقف کے حوالے سے ایران اور امریکہ کے درمیان با معنی مذا کرات کیلئے بہترین رابطہ کی حیثیت سے کام کر سکتا ہے ۔ دونوں ملکوں میں پائے جانے والی دوری کو ختم کرنے کیلئے ہندوستان ایک پل کا کام کرے گا۔ مرکزی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے یہ اعتراف کیا کہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف ہندوستان کی رائے دہی پر ایران نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے لیکن اس حقیقت پر مسرت بھی ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو برقرار رکھنے اور ایک دوسرے کو اچھے دوست کے طورپر برتاؤ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ ایران پر یہاں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بعض تلخیوں کی وضاحت کی اور کہاکہ ایران پر امریکہ کی جانب سے عائد کردہ یکطرفہ تحدیدات کو ہندوستان نے کتنے دکھی دل سے قبول کیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستان نے تیل کی دولت سے مالا مال ملک کے ساتھ اپنے باقاعدہ تعلقات اور مصروفیات کو جاری رکھا۔ سلمان خورشید نے کہاکہ ہندوستان نے ساری دنیا کو یہ پیام دیا کہ وہ ایران کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا ساتھ نہیں دے بلکہ صرف اُصولی موقف اختیار کرے گا۔ تحدیدات کے باوجود ہم نے ایران سے اپنے بہترین دوست کی حیثیت سے تعلقات برقرار رکھے ہیں ۔ گذشتہ 15 سا کے دوران یہ تعلقات نہایت ہی مستحکم ہوئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ساتھ بھی ہمارے بہترین تعلقات ہیں ۔ ایران سے بھی ہم نے اچھی دوستی نبھائی ہے لہذا ہم اس قابل ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان دوریوں کو ختم کرتے ہوئے بات چیت کاماحول پیدا کر سکتے ہیں ۔

Good ties with US, Iran have placed India in significant place - Salman Khurshid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں