وزیر برائے ریل ادھیر رنجن چودھری پر مقدمہ درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-09

وزیر برائے ریل ادھیر رنجن چودھری پر مقدمہ درج

مغربی بنگال کے مرشدآباد میں ضلع مجسٹریٹ راجیو کمار کی رہائش گاہ میں کانگریس کارکنان کا پتھراؤ اور توڑپھوڑمعاملے میں ریلوے کے وزیر مملکت ادھیر رنجن چودھری کے خلاف مغربی بنگال پولیس نے ایف آئی آر درج کر لیا ہے ۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس لیڈر سلطان احمد نے اس واقعہ کو ادھیر چودھری کی پرانی عادت کہا اور وزیراعظم تک خبر پہنچانے کی بات کہی ہے ۔ ادھیر چودھری پر بھیٹر کی قیادت کرنے کا الزام ہے ۔ اپنے ایک ساتھی کی پولیس حراست میں موت سے ناراض کانگریس کارکن ضلع مجسٹریٹ کے گھر پر معاملے کی فوراً جانچ کے مطالبہ کیلئے میمورنڈم دینے گئے تھے مگر ان کے گھر پر نہیں ملنے پر کانگریسی کارکنوں نے ادھیر رنجن کی قیادت میں ان کے گھر میں توڑپھوڑکر دی۔ ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈی ایم کو 30منٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ میمورنڈم وصول کریں ورنہ ہم ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس کے بعد ڈی ایم نے آ کر میمورنڈم لے لیا۔ ڈی ایم دفتر میں کسی طرح کی غنڈہ گردی اور توڑپھوڑنہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے واضح طورپر کہہ دیا تھا کہ کوئی بھی کانگریس کارکن ڈی ایم کے دفتر اور گھر کے احاطہ میں داخل نہیں ہو گا اور کسی طرح کی افراتفری اور غنڈہ گردی نہیں ہوئی۔ آج جب ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوا تو اس کے بعد ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ انہیں اس کا پختہ یقین تھا کہ ان کے خلاف مقدمہ کیا جائے گا حالانکہ میں تو کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے بھیڑکو پرامن رکھنے کی کوششوں کے سلسلے میں مقدمہ کیا جا رہا ہے تو میں اسے بخوشی قبول کروں گا۔


MoS Railway Adhir Ranjan Chowdhury booked for vandalising DM’s house

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں