اکبر اویسی کی سنگاریڈی مقدمہ میں ضمانت منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-06

اکبر اویسی کی سنگاریڈی مقدمہ میں ضمانت منظور

قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی جناب اکبر الدین اویسی کو سنگاریڈی کی ضلع عدالت نے ایک مقدمہ میں ضمانت منظور کی ہے البتہ نرمل کی عدالت نے جہاں ان کے خلاف مبینہ نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کی عدالتی تحویل میں مزید 14 دن کا اضافہ کیا ہے اور اس عدالت میں ان کی آواز کی ریکارڈنگ وفوٹو گرافی کی گئی۔ اسی دوران نظام آباد کی ایک عدالت نے مبینہ نفرت انگیز تقریر کے ایک دوسرے مقدمہ میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے اور ان کی آواز کو ریکارڈ کرنے 12فروری کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ سنگاریڈی سے نمائندہ اعتماد کی رپورٹ کے مطابق سال 2005ء میں متنگی مسجد کو شہید ہونے سے بچانے کئے گئے احتجاج میں جناب اکبر الدین اویسی کے خلاف دائر کردہ مقدمہ میں ساتویں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ سنگاریڈی میں ان کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ٹی آنند نے آج دوپہر قائد مجلس جناب اکبر الدین اویسی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ جناب اکبر الدین اویسی ایک خصوصی حلفنامہ داخل کریں اور 10،10ہزاروپئے کی دو ضمانتیں داخل کریں ۔ قائد مجلس کی درخواست ضمانت پر کل اس عدالت میں ان کے وکلاء رگھو نندن راؤ اور محمد نظام الدین نے بحث مکمل کی تھی۔

Sangareddy court grants bail to Akbaruddin Owaisi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں