دہلی میں مرزا غالب کے خطوط پر مبنی پلے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-09

دہلی میں مرزا غالب کے خطوط پر مبنی پلے

انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں غالب کے خطوط: ڈرا میٹک ریڈنگ کے عنوان سے غالب کے خطوط پر شاندر پلے کیا گیا جس میں تھیٹر کی معروف و معتبر شخصیت اور دہلی اردو اکادمی کے سکریٹری انیس اعظمی نے نہایت دلکش اور دلفریب آواز میں غالب کو زندہ کیا۔ انہوں نے پہلے کے دوران یہی کوشش کی کہ جس طرح غالب بولتے ہوں گے بالکل اسی طرح بولا جائے ۔ انہوں نے 15خطوط کے ذریعہ غالب کے زمانے کو بہ زبان غالب اس اندازسے پیش کیا کہ اس دور کے تمام مناظر آنکھوں کے سامنے پھر گئے اور اس طرح آڈیٹوریم میں بیٹھے لوگ غالب کے خطوط کے ذریعہ غالب کے انداز بیان سے بھی واقف ہوئے ۔ غالب نے سب سے پہلا خط منشی ہرگوپال تفتہ کو لکھا تھا۔ البتہ پروگرام کی شروعات اس خط سے ہوئی جو غالب نے حکم غلام مرتضی خان کو لکھا تھا اور اختتام نواب کلب علی خان کو لکھے گئے خطا پر ہوا۔ درمیان میں تفضل حسین خان، پیارے لال آشوب، گوبند سہائے ، نواب امین الدین احمد خان، میر مہدی مجروح، عزیز الدین، خواجہ غلام غوث خاں بے خبر، منشی نبی بخش حقیر، حبیب اﷲ ذکائ، میر بندہ علی خان عرف مرزا میر اور نواب کلب علی خان کے لکھے گئے خطوط کو خط کے مزاج میں بیان کیا۔ انیس اعظمی نے خطوط پڑھتے وقت اس دوران کے تلفظ اور انداز بیان کو ملحوظ رکھا اور اس طرح کہ گویا غالب خود اپنی زبان سے اسے سنا رہے ہوں ۔ غالب اگر جوانی میں ہیں اور تو وہ آواز اور اگر زندگی کے آخری لمحات میں داخل ہوئے تو نحیف سی آواز کے ذریعہ غالب کی آواز کا جادو بکھیر کر اداکاری کی گئی۔

Play on Ghalib's letters in delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں