دھولیہ فساد - 6 پولیس ہلکار گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-09

دھولیہ فساد - 6 پولیس ہلکار گرفتار

6/جنوری کو مہاراشٹرا کے دھولیہ میں مچھلی بازار میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے دوران پولیس کی بربریت کے معاملے میں آج 6پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس تشدد میں 6افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ 200سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے ۔ ایک فساد متاثر نے اپنے سیل فون پر پولیس کے اثاثے لوٹنے کی ویڈیو گرافی کر لی تھی۔ ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے دھولیہ دورے کے دوران یہ فوٹیج اس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ جسے بعد میں میڈیا کو دے دیا گیا۔ اس ویڈیو کلپ میں واضح طورپر تشدد کے دوران پولیس اہلکاروں کو مسلمانوں کی ملکیت کو نقصان پہنچانے حتی کہ فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ایک ممبر نے بتایاکہ پولیس کا دعویٰ جھوٹا ہے وہ مکمل طورپر جانبدار تھی۔ انہوں نے مسلمانوں کی طرف گولیاں چلائیں یہاں تک کہ عورتوں کو بھی نہیں بخشا۔ اس تشدد میں مسلمانوں کے 40گھروں کو نقصان پہنچا اور ان کی دکانیں نذر آتش کر دی گئیں ۔

Six Maharashtra policemen arrested for involvement in Dhule riots

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں