سمندری پانی کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنے کا پلانٹ - جئے للیتا کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-24

سمندری پانی کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنے کا پلانٹ - جئے للیتا کا افتتاح

سمندرکے پانی کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنے کاپلانٹ جئے للیتا کے ہاتھوں افتتاح
871 کروڑ کی لاگت، روزانہ 100ملین لیٹر صاف پانی تیار کیا جائے گا
کانجی پورم ضلع، ایسٹ کوسٹ روڈ کے قریب واقع نیملی، سولیری کاٹ نامی علاقے میں 871کروڑکی لاگت سے تعمیر کئے گئے سمندر کے پانی کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنے کا پلانٹ کا افتتاح وزیر اعلی جئے للیتا کے ہاتھوں عمل میں آیا، تقریبا 40ایکر زمین پر مشتمل اس پلانٹ کے ذریعے روزانہ سمندر سے لائے گئے 265ملین لیٹر پانی کو 100ملین لیٹر پینے کے پانی میں تبدیل کر کے چنئی کے ویلاچیری، ترو وانمیؤر، پلی پٹو اور مہابلی پورم علاقوں کے تقریبا 10لاکھ عوام کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا، واضح رہے کہ اس پلانٹ کے لیے اسرائیل سے Disc filter from Arkel، نیدر لینڈ سے Filteration Membrane from Norit، اور جاپان سے Reverse Osmosis Membrane from Hydronautics، اور امریکہ سے Energy Recovery from ERI منگوا کر اس پلانٹ میں تنصیب کیا گیا ہے ، اس تقریب میں وزیر اعلی جئے للیتا کے علاوہ چیف سکریٹری، اور متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران موجود رہے ۔

plant for changing sea water to distilled water - inauguration by Jaya Lalita

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں