جنرل کیانی - شفاف اور غیرجانبدرانہ انتخابات کے حق میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-27

جنرل کیانی - شفاف اور غیرجانبدرانہ انتخابات کے حق میں

پاکستان کے طاقتور فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ وہ ملک میں اقتدار کی پر امن منتقلی کا سبب بننے والے آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے حامی ہیں ۔ جنرل کیانی نے سینئر صحافیوں اور کالم نوسیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ ہم کھلے دل سے انتخابات کے نتیجہ کو قبول کریں گے چاہے عوام اچھے افراد کو منتخب کریں یا برے افراد کو یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے ۔ ہماری دستوری ذمہ داری یہ ہے کہ جو کوئی حکومت تشکیل دئے اس سے تعاون کریں ۔سینئرکالم نگار عرفان صدیقی نے بتایا کہ فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ انہوں نے چیف الکشن کمشنر کی فوج کی مکمل تائید اور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے کیانی کے حوالے سے بتایا کہ مسلح افواج دستور کی روح کے مطابق جمہوری نظام کی 5 سالوں سے حمایت کی ہے ۔ اتوار کو 5 سال کی تکمیل کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم شفاف انتخابات اور اقتدار کی پرامن منتقلی کی تائید کرتے ہیں عوام کو اپنے نمائندوں کا انتخابات کرنے کا حق حاصل ہے ۔

Pakistan: Free and fair elections are my dream, Kayani says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں