جیش محمد - دہرادون میں ممکنہ حملوں کی دھمکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-27

جیش محمد - دہرادون میں ممکنہ حملوں کی دھمکی

دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے آج پارلیمنٹ پر حملہ کے قصوروار افضل گرو کی پھانسی کا بدلہ لینے کیلئے اتراکھنڈ میں اہم ریلوئے اسٹیشنس اور عبادت گا ہوں اور سیاحتی مقامات پر حملوں کی دھمکی دی ہے ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ہردوار کے ایس ایس پی ارون موہن جوشی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے کراچی میں مقیم ایریا کمانڈر کے تحریر کردہ خط میں ننیتال کے قریب دہرادون، ہری دوار اور کات گودام ریلوئے اسٹیشنس اور عبادت گا ہوں اور اہم سیاحتی مقامات کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس دھمکی کے اصلی ہونے اور اس خط کی روانگی کے مقام کے بارے میں جانچ کی جا رہی ہے لیکن ہم کوئی جوکھم لینا نہیں چاہتے اور خط کے صراحت کردہ مقامات پر عہدیداروں کو چوکس کر دیا ہے ۔

Jaish-e-Mohammad threatens to attack Dehradun

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں