Asansol mixed reaction to bharat band
ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی کے انتباہ اور دھمکیوں کے باوجود آسنسول سب ڈویژن میں ٹریڈ یونین کے ذریعہ بلائے گئے بند کا زبردست اثر دیکھنے کو ملا۔ آسنسول شہر کی تقریباً تمام بڑی دکانیں بند رہیں ۔ تمام بنک بند رہے ۔ اسکولوں کالجوں میں گرچہ اساتذہ حاضر تھے لیکن طلبہ کی حاضری کم رہی۔ آسنسول سب ڈویژن کے کل کارخانوں میں پیداوار جاری رہی لیکن حاضری کم رہی۔ آسنسول سب ڈویژن کے سرکاری اور نیم سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ موجود رہے لیکن چند پرائیوٹ اسکولوں میں بچوں کے تحفظ پیش نظر چھٹی دی گئی تھی۔ برا کر اور کلٹی میں چھوٹی دکانیں ، سبزی وغیرہ کی دکانیں کھلی تھیں ۔ بڑی بسیں بندر ہیں لیکن آٹو رکشا اور منی بسیں سڑکوں پر چلتی رہیں ۔ مسافروں کی کم تعداد کی وجہہ سے منی بسوں کو بند کر دینا پڑا۔ منی بسوں کی تعداد سڑکوں پر کم رہی۔ آسنسول کے کچھ علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں ۔ برا کر میں تمام ریل گاڑیاں وقت سے آئیں ۔ آسنسول ڈویژن کے پٹی ایس ایس ریلوے اشوک کیسری نے بتایا کہ آسنسول ڈویژن میں ریلوے کی تمام ریل گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق رہی۔ 5ٹریڈ یونین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ آر سی سنگھ نے 20فروری کو بند کو کامیاب ترین بند قراردیا ہے اور کہاکہ میڈیا کی حمایت زبردست ملی ہے جبھی عوام نے بند کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے زیادہ کامیاب بند اب سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے بندکو کامیاب بنانے کیلئے عوام کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کل 21 فروری کو آج سے بھی کامیاب بند ہونے کی امید ظاہر کی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں