روس - دہکتے شہابیوں کی بارش - 1000 افراد زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-16

روس - دہکتے شہابیوں کی بارش - 1000 افراد زخمی

وسطی روس میں یورل کے پہاڑیوں پر شہاب ثاقب کے ٹکڑوں کی بارش کے باعث تقریباً950افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچاہے ۔ ماسکو سے 1500کلو میٹر کے واقع چیل بانسک کے علاقے جہاں شہاب ثاقب کے ٹکڑے گرے ہیں وہاں ایک جوہری پلانٹ اور بڑی بڑی تعداد میں فیکٹریاں ہیں ۔ شہاب ثاقب کے ٹکڑے ایک اسکول پر گرے جس سے کئی بچے بھی زخمی ہو گئے ہیں ۔ روسی حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بیشتر کو چھوٹی موٹی خراشیں آئی ہیں لیکن بعض کے سر میں چوٹیں بھی لگی ہیں ۔ عینی ذرائع نے بتایاکہ انہوں نے چونکا دینے والی روشنی دیکھی۔ پھر آسمان میں سفید اور پیلے رنگ کی شعاع بنی۔ بڑی چوڑی اور لمبی شعاع تھی جو کئی سیکنڈ تک رہی۔ پھر ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ روسی سائنس اکادمی کا کہنا ہے کہ اس شہاب ثاقب کے ٹکڑے کا وزن تقریباً10ٹن تھا او اس نے زمین کے خطے میں کم ازکم 54ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے داخل ہوئی ہے ۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے کہاکہ یہ بہت اچھا ہوا کہ شہاب ثاقب کا یہ ٹکڑا گھنی آباد سے دور گرا۔

A meteor crashing in Russia's Ural mountains has injured at least 950 people in central Russia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں