شیو سینا کا نونرمان سینا سے اتحاد ممکن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-31

شیو سینا کا نونرمان سینا سے اتحاد ممکن

شیوسینا کے صدر ادھو ٹھا کرے نے آج کہا کہ وہ اپنی پارٹی اور راج ٹھا کرے کی مہاراشٹرا نونرما سینا(ایم این ایس) کے درمیان کسی بھی قسم کے اتحاد کی پیشکش کا مراٹھا عوام کے مفاد میں خیرمقدم کریں گے ۔ تاہم ادھو نے یہ بھی کہا کہ آپ کو یہ بات بھی ذہن نشین رکھنا چاہئہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ آیا دونوں بھائیوں کے درمیان انتخابی مفاہمت کا امکان موجود ہیں انہوں نے یہ بات کہی۔ یہ پوچھنے پر کہ اُن کے ناراض بھایء راج اگر اتحادکی تجویز کے ساتھ ان سے رجوع ہوں تو اُن کا کیا ردعمل ہو گا؟ ادھو نے کہاکہ جو بھی شوسینا کے قریب کھلے دل سے آئے گا وہ اس کا خیرمقدم کریں گے ۔ ادھو کا یہ انٹرویو سینا کے ترجمان "سامنا" میں آج شائع ہوا۔ راج ٹھا کرے 2006ء میں شیوسینا سے علیحدہ ہونے کے بعد اپنی پارٹی ایم این ایس قائم کرتے ہوئے سینا سے الگ راہ اختیار کر چکے ہیں ۔ راج نے یہ علیحدگی اُس وقت اختیار کی جب سینا کے اُس وقت کے سربراہ بال ٹھا کرے نے اعلان کیا کہ اُن کے جانشین اُن کے بیٹے ادھو ہوں گے ۔ راج نے تاہم گذشتہ سال مفاہمت کا اشارہ دیا تھا۔

shiv sena navnirman sena political coalition likely

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں