Rushdie to be ban in West Bengal - Maulana Barkati
مولانا الحاج مفتی سید محمد نور الرحمن برکتی مجددی شاہی امام ٹیپوسلطان مسجد کلکتہ نے  وارننگ دی ہے  کہ سلمان رشدی جیسے  خبیث اور دشمن رسول اور رسوائے  زمانہ شخص کو جن لوگوں  نے  کلکتہ آنے  کی دعوت دی ہے ۔ انہوں  نے  مسلمانوں  کی دل آزاری کی ہے ۔ ایسے  شخص کو مسلمان کبھی معاف نہیں  کریں  گے ۔ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے  کہ ان کو جن لوگوں  نے  گرین سگنل دیا ہے  انہیں  اس کی سخت سزا ملے  گی اور بھاری قیمت چکانی پڑے  گی۔ سنا ہے  کہ ایک جنوبی اور فرقہ پرست تنظیم کے  اخبار ہندوپتریکا کے  پروگرا م میں  آ رہا ہے ۔ میں  مسلمانوں  سے  گذارش کروں  گا کہ وہ اس ملعون کو اس پروگرام میں  آنے  سے  روکنے  کی پوری کوشش کریں  اور اس کے  خلاف کلکتہ سمیت پورے  مغربی بنگال میں  سخت مظاہرہ کیا جائے ۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں