مغربی میڈیا اسلام کے خلاف نفرت انگیز مہم میں مصروف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-13

مغربی میڈیا اسلام کے خلاف نفرت انگیز مہم میں مصروف

ناموربرطانوی جنگی صحافی محترمہ یو وان ریڈلی نے آج جماعت اسلامی ہندکی سہ روزہ کانفرنس ’بہاراسلام ،کے صحافیوں کے اجلاس سے ویڈیوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج اسلام کوانسانیت کے ’دشمن چہرہ، کے طورپرپیش کیاجا رہا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعہ اسلام کے خلاف نفرت کی مہم چلاتے ہوئے اسلام سے انسانوں کوبدظن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ محترمہ یو وان ریڈلی ویزانہ ملنے کی بناء پرکانفرنس میں شرکت سے قاصر رہی ہیں،لندن سے ویڈیورابطہ کے ذریعہ مختلف اجلاسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ 9/11کے بعداسلام کونشانہ بنایاجانے لگاہے ۔ آج اسلام کے خلاف یورپ وامریکہ کے وہی میڈیاگھرانے نفرت کی مہم چلا رہے ہیں جنہوں نے 1930میں یہودیوں کے خلاف چلائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ 1930میں یہودیوں کے خلاف نفرت کی مہم جیسے غلط اورنامناسب تھی آج اسلام کے خلاف بھی تخریبی مہم غلط ونامناسب ہے ۔
9/11واقعہ کے بعدمیڈیانے خاص کرمغربی میڈیانے اسلام کوانسانیت کے دشمن کے طورپرپیش کرناشروع کیا۔ اورمسلمانوں کوچاہے وہ جوان ہویاضعیف سب طبعی اورطعنوں کانشانہ بنایاجانے لگاہے ۔ آج سب سے زیادہ مسلم خواتین مظلومیت کاشکا رہیں ۔ امریکی ۔ مغربی استعماری فوجی کاروائیوں میں سب سے زیادہ خسارہ مسلم خواتین کواٹھاناپڑا۔ کئی خواتین کواپنے بیٹوں،شوہروں اوربھائیوں سے محرومی کا کرب جھیلناپڑا۔ مغرب میں کام کے مقامات،اسکولس،یونیورسٹیوں اورگلیوں میں مسلمانوں کے مردوخواتین حتیٰ کہ بچوں کونشانہ بنایاجانے لگاہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج داڑھی والے چہرے کودہشت گردی کے چہرے کے طورپرپیش کیا جاتا ہے ۔
محترمہ یو وان ریڈلی جنہوں نے طالبان کی قیدسے رہائی کے بعدانکے سلوک سے متاثرہو کراسلام کامطالعہ کرنے کے بعدحلقہ بگوش اسلام ہوئیں،کہاکہ 9/11واقعہ دوسروں کی طرح انکی زندگی کوبدل کر رکھ دیا۔ انہوں نے اپنے قبول اسلام کی یادتازہ کرتے ہوئے کہاکہ جب ان کے خاندان کویہ پتہ چلاکہ وہ عیسائیت سے تائب ہو کر دامن اسلام میں پناہ حاصل کر لی ہیں توانکے والدین ان پربہت برہم ہوئے اوراسلام کے بارے میں اخبارات کے تراشے انکے سامنے پیش کئے جواسلام سے نفرت کے مظہرتھے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنے والدکواسلام کی تعلیمات اوراس کی صفات سے اپنے والدکوقائل کروانے کی کوشش کیں جوناکام رہیں جس پرانہوں نے نبی ا کرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ حجتہ الوداع کے اقتباس پرمبنی ایک پیام بھیجا،جس میں نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ و سلم نے اعلان کیاکہ سارے انسان برابرہیں،کسی عربی کوعجمی پراورکسی عجمی کوعربی یاکسی گورے کوکالے پریاکسی کالے کوگورے پرفوقیت حاصل نہیں ہے بلکہ اللہ کاقرب اس بندہ کوحاصل ہو گاجوتقویٰ میں آگے ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنے والدکواپنے دلائل کوقائل کروانے میں ناکام ہوئیں تھی مگرنبی کریم شلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ نے انکے والدپرگہرا اثرکیا اوراس خطبہ کے اقتباس کوسننے کے بعدانکے والدکی شولہ بارآنکھیں نم ہو گئیں اورانکے والدکاذہن بدل گیا اوروہ دامن اسلام میں آ گئے ۔
انہوں نے کہاکہ مسلم صحافیوں کوسچائی،جرأت واستقامت کے ساتھ اسلام کی حقانیت کوپیش کرنے آگے آنا ہو گا۔ انہوں نہ کہاکہ اثروالدین اپنے بچوں کوڈاکٹرس و انجینئر بناناچاہتے ہیں مگرصحافی بنانے کوئی آمادہ نہیں ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ ہمارے بچوں کوصحافی بننے کیلئے آگے بڑھائیں اورمیڈیاسے اسلام کے پیام کوعام کرنے کی طرف پیش قدمی کرنی چاہئے اورفلم اورڈاکیومٹری کی تیاریوں میں ہمارے بچوں کومشغول کرناچاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ آج میڈیا اسلام کی حقانیت کوپیش کرنے کاسب سے مؤثراورطاقتور ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سوشیل میڈیاجیسے ٹیوٹراورفیس بک بھی اسلام کے پیام کوعام کرنے اوراسلام کے خلاف پیداکی جانے والی غلط فہمیوں کودورکرنے میں بہت ہی مؤثرثابت ہورہے ہیں جس کاہمیں بھرپواستعمال کرناچاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ عام صحافیوں کے مقابل مسلم صحافیوں کے سامنے برے چیالنجس ہیں ۔ مسلم صحافیوں کوچاہئے کہ وہ عوام میں اسلام کے تئیں پائے جانے والے خطرہ کے احساس کودورکرنے ذہن سازی کی کوشش کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ آج نفرت انگیزی اوراسٹیریوٹائپ میڈیامہم ایک بڑاچیالنج ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ جانتی ہے کہ ہندوستان میں بھی میرے مسلم بھائیوں اوربہنوں کوایسے ہی امتیازی سلوک کاسامنا ہے اورنفرت کے جرائن ناقابل برداشت حل تک پہنچ گئے ہیں ۔ اسلام ہندوستان کیلئے خطرہ نہیں ہے ۔ یہ انسانیت کے لئے بھی خطرہ نہیں ہے ۔

Western media is engaged in hatred campaign against Islam - Noted British journalist, Ms. Yuvan Ridley addressed the journalists session of "Spring of Islam" Conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں