ہوڑہ بک فئر - اردو کوئز مقابلے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-13

ہوڑہ بک فئر - اردو کوئز مقابلے

ہوڑہ میں ان دنوں 24 واں ہوڑہ بک فئیر جاری ہے۔ اس بک فئر میں اپنی نوعیت کے پہلے اردو کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
رضا اکیڈمی کے انچارج مفتی مختار عالم رضوی نے اردو کے فروغ اور طلبا و اردو داں طبقہ کی دلچسپی اور معلومات میں اضافے کی غرض سے 12 اور 13 جنوری کو رضا اکیڈمی کی طرف سے اردو کوئز مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
اس مقابلے میں سبھی عمر کے افراد مفت حصہ لے سکتے ہیں۔ حصہ لینے والے ہر فرد کو ممکنہ تحفہ دیا جائے گا۔ سوالات ادب ، شاعری ، دینی اور دیگر علوم پر مشتمل ہوں گے۔ علاوہ ازیں مدارس کے طلبہ اور مسلمانوں میں دینی معلومات کے حصول کے جذبے کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی علیحدہ انعامات رکھے گئے ہیں۔

urdu quiz at Howrah book fair

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں