اردو چینل آداب ٹی۔وی کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-25

اردو چینل آداب ٹی۔وی کا آغاز

جمعہ 12!ربیع الاول کے مبارک موقع پر اردو چینل "آداب ٹی وی" کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ جمعرات کو مراٹھی پترکارسنگھ میں مذکورہ چینل کے روح رواں سید آصف رضوی نے اس کی تفصیلات سے صحافیوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اس چینل کی غرض و غایت بتاتے ہوئے کہاکہ "ہمارا بنیادی مقصد اردو کا فروغ ہے اور اس چینل کے توسط سے مختلف شعبہ ہائے حیات کا احاطہ کیا جائے گا اور تمام پروگرام اردو زبان میں پیش کئے جائیں گے ۔ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ دیگر ریاستوں کی بہ نسبت مہاراشٹرا میں اردو کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے "۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "الیکٹرانک میڈیا سے اردو اسی طرح غائب رہی جس طرح ہماری زندگی کے دیگر شعبوں سے غائب ہے "۔ اس کے علاوہ آصف رضوی نے یہ بھی کہا کہ "اردو کو کسی ایک طبقے یا فرقے کی زبان کہنا اس زبان کے ساتھ نا انصافی ہو گی بلکہ یہ ہندوستانیوں کی زبان ہے اور اس کے چاہنے والے دنیا کے بیشتر حصوں میں پائے جاتے ہیں "۔ اس موقع پرایڈوکیٹ عباس کاظمی، شجاع علی، نظام الدین راعین،عبدالسمیع بوبیرے ، اے ایم طراز اور مصور جلیل نے بھی "آداب ٹی وی" چینل کے تعلق سے اپنی باتیں رکھیں اور نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ یہ بھی کہاکہ "اردو چینل کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی تھی، اس جانب کی جانے والی یہ پیشرفت خوش آئند ہے "۔

Urdu channel Aadaab TV started

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں