اکبر الدین اویسی دو دن نظام آباد پولیس تحویل میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-31

اکبر الدین اویسی دو دن نظام آباد پولیس تحویل میں

IIجوڈیشیل ایڈیشنل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نظام آباد رادھا کرشنا چوہان نے جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی کو ان کے خلاف درج مقدمات میں پوچھ تاھچ کیلئے دو دن کی پولیس تحویل منظور کی ہے اور پولیس کو ہدایت کی کہ یکم تا2!فروری پوچھ تاچھ کے دوران تھرڈ ڈگری کا استعمال نہ کیاجائے ۔ تحقیقات سے پہلے اور بعد میں طبی سہولت فراہم کی جائے اور جناب اکبر اویسی کو ان کی پسند کے مطابق وکیل کی مدد حاصل کرنے کی اجازت دی جائے ۔ نظام آباد پولیس نے 29!جنوری کو عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے جناب اکبر الدین اویسی کو تین دن کیلئے پولیس تحویل میں دینے کی استدعا کی تھی۔

Akbaruddin Owaisi to face nizamabad police queries on Feb 1, 2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں