ممبئی حملہ کیس - ڈیوڈ ہیڈلے کو 35 سال قید کی سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-25

ممبئی حملہ کیس - ڈیوڈ ہیڈلے کو 35 سال قید کی سزا

پاکستانی امریکی لشکر طیبہ دہشت گرد ڈیویڈ ہیڈلی کو ممبئی دہشت گرد حملہ کیس میں 35 سال کی سزاء سنائی گئی ہے ۔ قبل ازیں دن میں عمر قید کیلئے سزا دینے کامطالبہ کیا گیا ہے ۔ شکاگو میں امریکی وفاقی عدالت نے لشکر طیبہ کے اس دہشت گرد کے مقدمہ کی سماعت کا آغاز کیا۔ اس پر نومبر 2008ء میں ممبئی حملوں کا الزام ہے ۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج ہیری ڈی لینن ویبر کی عدالت کے سامنے سماعت کا آغاز ہوا۔ ڈاؤن ٹاون شکاگو میں سماعت کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔ عدالت کے عہدیداروں کے مطابق ڈیویڈ ہیڈلی کے کیس کی سماعت کیلئے کمرہ عدالت کے سامنے سینکڑوں عوام کی قطار دیکھی گئی۔ کسی وجہہ سے کیس کی کار روائی میں 30 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ عدالت میں سکیورٹی کا سخت انتظام تھا اور بوسونگھنے والے کتوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے پورے علاقے کی چھان بین کی گئی۔ عدالت آنے والوں کو فرداً فرداً سخت جاں سے گزرنا پڑا۔ کیس کی سماعت کے خواہشمند افراد کو اپنے ساتھ کوئی الیکٹرانک ڈیوائس‘ سیل فون‘ آئی پیاڈس اور ریکارڈنگ کے آلے لیجانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شکاگو میں قومی اور بین الاقوامی صحافیوں کی بڑی تعداد جمع تھی تاکہ اس کیس کا کوریج کیا جاسکے ۔ عوام کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے بعد میں آنے والے افراد کو عدالت میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔ 2008ء کے ہلاکت خیز ممبئی حملوں کا منصوبہ سازوں کی مدد کرنے والے ڈیویڈ ہیڈلی پر منشیات کی اسمگلنگ کے بھی الزامات ہے ۔ 52 سالہ ہیڈلی کو زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔

Planner of Mumbai Attacks Is Given a 35-Year Sentence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں