افریقی فوج کی وسط مالی کی جانب پیش قدمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-25

افریقی فوج کی وسط مالی کی جانب پیش قدمی

آفریقی افواج نے مالی کے وسط کی طرف پیشقدمی شروع کر دی ہے ۔ یہ بات فرانس کی فوج نے کہی۔ فرانس کی زیر قیادت القاعدہ کے خلاف مالی افواج پر زبردست دباؤ ہے ۔ اقوام متحدہ کی اجازت سے افریقی افواج نے مالی میں پیشرفت شروع کر دی ہے ۔ اقوام متحدہ کی اجازت یافتہ افریقی فوج فرانس کے مشن کی جگہ لے گی۔ مالی کے وزیر خارجہ لارنٹ نے کہاکہ آفریقی فوج تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افریقی ممالک کی 1000افواج مالی پہنچ چکی ہے ۔ ان افریقی افواج میں مغربی آفریقی ممالک اور چاڈ کی افواج ہیں ۔ آفریقی افواج کو تیزی سے مالی میں پھیلا جا رہا ہے ۔ مالی کے دفاعی عہدیدار نے کہاکہ بورکینا فاسو کے 160 فوجی مرکالہ پہنچ گئے ہیں ۔ مرکالہ دارالحکومت بماکو 270 کلو میٹر دور ہے ۔ آفریقی افواج فرانس کی افواج کی جگہ لیں گی۔ فرانس کے فوجی دریائے نائجر پر واقع برج کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ فرانس کی افواج کی زمینی کار روائی کے بعد آفریقی افواج کا کار روائی شروع ہو جائے گی۔

African Forces Move Towards Central Mali

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں