اجتماعی عصمت ریزی کیس کی رپورٹنگ کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-12

اجتماعی عصمت ریزی کیس کی رپورٹنگ کی اجازت

اجتماعی عصمت ریزی کیس کی مقامی عدالت میں جاری سماعت کی رپورٹ کے سلسلہ میں میڈیا پر عائد کردہ امتناع کا معاملہ آج ہائی کورٹ میں پہنچ گیا جبکہ چند صحافیوں نے مقدمہ کی کارروائی کی اشاعت کی اجازت طلب کرتے ہوئے عدالت العالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے شہر کی حکومت اور پولیس سے اس بارے میں جواب داخل کرنے کیلئے کہا ۔
جسٹس راجیوشکدھر نے معاملہ کی اگلی سماعت 13/فروری کو مقرر کی۔ اس دوران عدالت اس بات کا جائزہ لے گی کہ عصمت ریزی مقدمات کی کارروائی اورمیڈیا کے حقوق کے درمیان کس طرح توازن کیاجائے۔ ایڈوکیٹ میناکشی لیکھی نے چند صحافیوں کی جانب سے یہ درخواست داخل کی ہے۔ انہوں نے استدلال کیا کہ ساری قوم اس کیس کی کارروائی کے بارے میں جاننے کی خواہاں ہے۔ اس کی اشاعت پر امتناع عائد نہیں کیا جانا چاہئے۔

Delhi rape: Journalists move HC seeking permission to report trial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں