عامر ادریسی - امریکہ لیڈرشپ پروگرام کے لیے منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-12

عامر ادریسی - امریکہ لیڈرشپ پروگرام کے لیے منتخب

ایک سافٹ ویر پروفیشنل و اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس ( اے ایم پی) کے صدر عامر ادریسی کو امریکہ کے ایک لیڈر شپ پروگرام کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام امریکی شہری زندگی کے عوامل کے طورپر کثرت الوجود، اخوت اور رضاکاریت پر زوردیتا ہے۔ وہ پہلے ہندوستانی مسلمان ہیں جنہیں 22روزہ پروگرام کیلئے منتخب کیاگیا ہے۔ اس پروگرام کیلئے 40ممالک سے نمائندے چنے گئے ہیں۔ ادریسی نے کہاکہ اس پروگرام سے مجھے امریکہ اور مختلف ممالک کے حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوںسے تبادہ خیال کا موقع ملے گا۔ اس سے مجھے ہندوستان کو بہتر طورپر پیش کرنے کا بھی موقع ملے گا۔
اس سے مجھے معلومات فراہم کرنے اور سیکھنے کا بھی موقع فراہم ہوگا۔ ’’امریکن نوجوان: حرکیاتی قیادت اور شہری مشغولیات،، کے زیر عنوان اس پروگرام کا مقصد امریکہ کے شہری سماج میں جمہوریت، حکومت، شہریت اور ان کی اہمیت کے پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے۔ یہ پروگرام واشنگٹن، میری لینڈ، نیویارک، فلوریڈا، ٹکساس، اریزونا اور اوریگان میں منعقد کیاجائے گا۔ ادریسی کے علاوہ دیگر ممالک کے 3مسلمانوں کا بھی انتخاب کیاگیا ہے جو امریکہ میں سرگرم مشہورمسلم شخصیات اور مسلم گروپوں سے ملاقات کریں گے۔

President of the Association of Muslim Professionals (AMP), Aamir Idrisi picked up for US leadership programme

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں