فروعی قومی قبائلی اختلاف تفریق کا سبب - ایرانی صدر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-26

فروعی قومی قبائلی اختلاف تفریق کا سبب - ایرانی صدر

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ علاقے میں شعیہ اور سنی تفریق شیطان کی کارستانی ہے ۔ مسلکی بحث کے نتیجے میں مسلمانوں کی صفوں میں اختلافات کو ہوا مل رہی ہے ۔ سعودی عرب سے شائع ہونے والے روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلامی ملکوں کے عسکری وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فروعی، قومی اور قبائلی اختلافات کا محرک شیطان ہے ۔ احمدی نژاد نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسروں پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے معرض جو ود میں نہیں آیا۔ تہران دوسروں کی دولت کو لالچی نظروں سے نہیں دیکھ رہا ہے ۔ ادھر ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئر احمد وحیدی نے ترکی کو دھمکی آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انقرہ کا اپنی سرزمین پر غیر ملکی افواج کو آنے دینا "غیر مفید"پیش رفت ہے ۔ ہمیں کسی بھی حملے کی صورت میں اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا آتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ شام اور ترکی کی سرحد پر پٹریاٹ میزائلوں کی تنصیب ایران کیلئے دھمکی نہیں ہے ۔ کسی ملک کی سرزمین پر غیر ملکی فوج کی موجودگی کے خطے میں موجود ملکوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ بریگیڈئر وحیدی نے بتایا کہ جلد ہی مقام طورپر تیار کئے جانے والے جدید لڑاکا طیارے کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Ahmadinejad warns against issues causing Shia-Sunni division

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں