حقوق نسواں اور آزادی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-20

حقوق نسواں اور آزادی

ہندوستانی سماج میں لڑکیوں کے ذریعے بہت تیزی سے اپنائی جا رہی مغربی تہذیب کو بھی زنا بالجبر کی ایک وجہ قرار دینا ہرگز غلط نہیں ہے۔ اور اس کے لیے وہ لوگ بھی ذمہ دار ہیں جو سماج کے اس روشن خیال طبقے کی مخالفت میں ہر قسم کی سوچ سمجھ کر بالائے طاق رکھ کر نوجوان نسل کے لیے مغربی تہذیب کی طرف بڑھنے کو سماج کے لیے غلط قرار دیتے ہیں۔ اور اس کی مخالفت کرنے والا طبقہ اسے نوجوان نسل خاص کر لڑکیوں اور عورتوں کی آزادی پر حملہ قرار دیتا ہے۔
بےشک عورتوں کی آزادی کو پامال کرنا غلط ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ اس آزادی کا غلط استعمال نہ ہو تاکہ سماج عریانیت اور آلودگی سے بچ سکے۔
اگر آزادی کے نام پر سماج کو آلودہ کیا جاتا رہے گا تو زنا بالجبر کے خلاف کی جا رہی تمام تر جدوجہد بےکار رہے گی۔ والدین کو چاہیے کہ وہ فیشن کے نام پر لڑکیوں کو پوشاک میں ہر قسم کی آزادی نہ دیں۔ جو طبقہ خواتین کے حقوق کی بات کرتا ہے ، اسے چاہیے کہ ایسی بیداری کی مہم بھی چلائے کہ آزادی کے نام پر عریانیت نہ پھیلے۔ آج ضرورت سماج کی سوچ کو بدلنے کی ہے جو ایک طویل مہم ہے اور جسے انفرادی حیثیت کے ساتھ ساتھ اجتماعی سطح کے تعاون سے بھی چلایا جا سکتا ہے۔

(مفیض جیلانی)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں