سعودی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ کو دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-21

سعودی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ کو دعوت

پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس سعود الفیصل نے فوری مشاورت کے لیے سعودی عرب کے دورہ کی دعوت دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ اپنی پاکستانی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر مشاورت کرنا چاہتے ہیں جو شام کے حالیہ بحران کے سبب پیدا ہوئی ہے۔
وزیر خارجہ حنا ربانی سے کہا گیا ہے کہ وہ جتنا جلد ممکن ہو مملکت سعودی عرب کا دورہ کریں جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جلد ملاقات کا عندیہ بھی دیا ہے۔

saudi foreign affairs minister invites his pakistani counter part

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں