ہندوستان میں سعودی ٹی وی چینل پر پابندی نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-21

ہندوستان میں سعودی ٹی وی چینل پر پابندی نہیں

گذشتہ دنوں چند سعودی ویب سائیٹس پر ہندوستانی اخبارات کے حوالے سے یہ خبر گردش میں رہی کہ ہندوستان میں مختلف ممالک کے 24 ٹی۔وی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جن میں سعودی عرب کا قومی چینل نمبر:1 اور نمبر:2 شامل ہیں۔
ان خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی عرب میں مقیم سفیر ہند حامد علی راؤ نے بیان دیا ہے کہ ہندوستان میں سعودی عرب کے کسی بھی ٹی۔وی چینل پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں چونکہ اظہار رائے کی آزادی ہے لہذا اس اعتبار سے پابندی کی بات کرنا خلاف حقیقت ہے۔
دوسری طرف سعودی ٹی وی اور ریڈیو کمپنی کے نگران اعلیٰ عبدالرحمٰن الھزاع نے کہا ہے کہ پہلے اس بات کا تعین ہونا چاہیے کہ ہندوستان میں کن ممالک کے چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کی گئی ہے؟

no ban on saudi channels in india

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں