حرم مکی - مطاف کا توسیعی منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-21

حرم مکی - مطاف کا توسیعی منصوبہ

حرم مکی شریف میں طواف کرنے والوں کے لیے زیادہ گنجائش پیدا کرنے کے لیے جو توسیعی منصوبہ شروع کیا گیا تھا ، وہ اب چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بیان دیا کہ مطاف کے اس توسیعی منصوبے کا پہلا مرحلہ رمضان المبارک میں کھول دیا جائے گا۔ موجودہ توسیع تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہے جس سے زائرین و معتمرین کو کافی سہولت حاصل ہوگی۔ اس توسیع سے موجودہ طواف کرنے والوں کی تعداد سے تین گنا زیادہ تعداد کو بےپناہ سہولت ملے گی۔
یہ توسیعی منصوبہ تین مرحلوں پر مشتمل ہے جو تین برسوں میں تکمیل کو پہنچے گا۔ اس توسیعی منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر ڈیڑھ لاکھ افراد طواف مکمل کر سکیں گے۔ معذور افراد کی سلامتی کے لیے بھی خصوصی بندوبست کیے گئے ہیں۔


haram extension first phase will be completed by ramdhan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں