عمران خان منتخب ہونے کی صورت میں صدر زرداری سے حلف نہیں لیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-15

عمران خان منتخب ہونے کی صورت میں صدر زرداری سے حلف نہیں لیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں ان کی پارٹی کی کامیاب اور وہ وزیراعظم منتخب ہونے کی صورت میں موجودہ صدر آصف زارداری سے حلف نہیں لیں گے۔ عمران خان نے جو صوبہ پنجاب میں عام جلسوں سے خطاب کررہے ہیں گذشتہ روز ملتان میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ "آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو فتح ہوگی اور اس صورت میں موجودہ صدر آصف زرداری سے میں وزیراعظم کے عہدہ کا حلف نہیں لوں گا"۔ حکمران پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکردہ قائدین نے کہاکہ آئندہ سال ماہ مئی کے دوران عام انتخابات منعقد ہوں گے۔ مسٹر زرداری جو پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ نہیں بحیثیت صدر پاکستان آئندہ سال نومبر میں اپنی معیاد مکمل کرلیں گے۔

If selected, Imran not to take oath of office from President Zardari.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں