مسلم اور سکھ مسافروں کے ساتھ تعصب نہ برتیں ۔ امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

مسلم اور سکھ مسافروں کے ساتھ تعصب نہ برتیں ۔ امریکہ

واشنگٹن۔19 ڈسمبر۔(آئی۔ این)
امریکی پارلیمنٹ نے وفاقی ٹرانسپورٹ ایجنسی کو لکھے گئے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم اور سکھ برادری کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعصب نہ پرتیں۔اسکریننگ کے ذریعہ تفتیش کو بند کرنے کے باوجود یہ بات سمانے آئی ہے کہ ٹی ایس اے کے افسران کو جنوبی ایشیا، عرب، مسلمانوں اور سیاہ فارم مسافروں کی جانچ کے لئے مختلف طرح سے ٹرینڈ کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں میں میساچیوسٹس، ہوائی اور نیوجرسی میں ایسے واقعات سامنے آئے جہاں تعصب کی بو محسوس کی گئی۔ ممبر پارلیمنٹ جوڈی نے ٹی ایس اے کو بھیجئے گئے خط میں واضح کردیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام ہونی چاہئے۔
عالمی طور پر امن کے دعویدار کی قلعی اس وقت کھل جاتی ہے، جب وہاں خفیہ طور پر دوسرے انسانوں کے ساتھ امتیاز برتنے کے خفیہ طریقے استعمال کرتے ہیں جو کہ کبھی نہ کبھی طشت بام ہوہی جاتے ہیں، جو کہ انسانیت کے حق میں مناسب نہیں ہے۔

No discrimination for Muslim and Sikh passengers. U.S.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں