ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ پھر سے لازمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ پھر سے لازمی

حیدرآباد۔19 ڈسمبر۔(ایس۔ این)
ٹرافک پولیس کی جانب سے شہر میں سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا لزوم پھر سے ایک بات سختی سے کئے جانے کا امکان ہے۔روڈ سیفٹی پر خطاب کرتے ہوئے اڈیشنل کمشنر ٹرافک پولیس سی وی آنند نے کہا کہ شہریوں میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔تاکہ شہر میں حادثات میں کمی آسکے۔اعداد و شمار کے مطابق ہر سال 4۔1 لاکھ لوگ سارے ملک میں ہلاک ہوتے ہیں، ہر سال 500 کے قریب افراد شہر ہی میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔کمشنرٹرافک پولیس نے ذرائع ابلاگ پر بھی زور دیا کہ وہ حادثات کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔


Helmet and seat belts again in A.P

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں