تجارتی مقاصد کےلئے گجرات اہم ۔ امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-22

تجارتی مقاصد کےلئے گجرات اہم ۔ امریکہ

واشنگٹن۔21 ڈسمبر۔ (ایس۔این) امریکہ نے کہا کہ ہندوستان کے انتخابات اسکا داخلی معاملہ ہے، اور گجرات اسکے لئے ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔ امریکہ نے یہ ادعا کرتے ہوئے آج کہا کہ امریکہ گجرات سے وسیع یمانہ پر تجارت، سرمایہ کاری، یونیورسٹی روابط اور عوام سے عوام روابط کو برقرار رکھے گا۔ تاہم اس نے حالیہ انتخابات کے حوالے سے کسی بھی تبصرہ سے انکار کردیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نرییندر مودی کے ویزا کے پالیسی کے حوالےسے کہا گیا ہےکہ اس میں کوئی تبدیلی واقع نہیٰں ہوئی ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ امریکی روزناموں نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مسلسل تیسری دفعہ چیف منسٹر بنے رہنے کے بعد امکان ہے کہ وزیر اعظم کی دوڑ میں بھی مودی شامل ہونگے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں