حکومت بیٹی بچاؤ سے بیٹا بچاؤ میں تبدیل - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-10-11

حکومت بیٹی بچاؤ سے بیٹا بچاؤ میں تبدیل - راہول گاندھی

حکومت’بیٹی بچاؤ‘ سے’بیٹا بچاؤ‘ میں تبدیل: راہول گاندھی
حکمراں طبقہ میڈیا کودھمکانے میں مصروف۔ کانگریس کے نائب صدر کا بیان
نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ حکومت بیٹی بچاؤسے بیٹا بچاؤ میں تبدیل ہوگئی ۔ حالیہ دنوں بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیٹے کی ملکیت والی کمپنی کے مالیہ میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد زبردں۔ رست اضافہ کی خبروں کے بعد راہول گاندھی کا حکومت پر یہ دوسرا ریمارک ہے ۔ راہول گاندھی نے یہ بیان اس وقت دیا ہے جب کئی مرکزی وزراء، امیت شاہ کے بیٹے جئے شاہ کی تائید میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں امیت شاہ کے بیٹے جئے شاہ کو شہزادہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ تعجب ہے کہ حکومت بیٹی بچاؤ سے بیٹا بچاؤ میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹر میں مرکزی وزیر پیوش گوئل کی جانب سے جئے شاہ کی تجارت ترقی کی تائید میں لکھی گئی رپورٹ کو بھی ٹیاگ کیا ۔ پیر کو راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا تھا کہ وہ وائر نیوز پورٹل کی رپورٹ کے بارے میں اپنا اظہار خیال کریں ۔ راہول نے کہا تھا کہ مودی جی آیا آپ چوکیدار کی طرح کام کررہے ہیں؟ آیا آپ کے ساتھ کوئی پارٹنر بھی ہے ۔براہ کرم کچھ تو کہیں۔ جے شاہ کے کرپشن کے معاملہ سامنے آنے کے بعد کانگریس نے بی جے پی صدر کے خلاف حملہ شروع کردیے ۔ کانگریس کے کئی قائدین نے پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے امی شاہ کے بیٹے کی تجارتی سر گرمیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس مسئلہ میں لب کشائی کا مطالبہ کیا۔ تاہم ان الزامات کو بی جے پی نے جھوٹے، تحقیر آمیز اور بدنام کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار( جی ڈی پی) کی شرح نمو گراوٹ کے بعد دراصل 4.2فیصد رہ گئی ہے ۔ راہول گاندھی نے مودی حکومت پر میڈیا کو ڈرانے دھمکانے کا بھی الزام لگایا اور یہ بھی کہا کہ گجرات میں بی جے پی حکومت نے تعلیم کو علم رخی کے بجائے منافع خوری کا ذریعہ بنادیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اور وزیر اعظم نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے حملے کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے ۔ جی ڈی پی کی شرح نمو پرانے نظام کے مطابق جس کے تحت ہماری حکومت کام کرتی تھی اصل میں گر کر4.2فصد پر آگئی ہے ۔ بیروزگاری کی صورتحال کافی خوفناک ہوگئی ہے۔ لیکن یہ لوگ کسی کی سن نہیں رہے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت میڈیا کو بھی ڈراتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی کمپنی کے بارے میں کسی بھی بڑے چینل نے اہمیت کے ساتھ خبر نہیں دکھائی ہے۔ میڈیا کے لوگ بھی ڈرتے ہیں، گھبراتے ہیں، انہوں نے مودی حکومت پر چنندہ صنعتکاروں کی مدد کرنے کا الزام لگایا اور ان کے قریبی کہنے جانے والے اڈانی گروپ کے کانوں سے متعلق پروجیکٹ کے خلاف آسٹریلیا میں ہورہے مظاہروں کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت آنے پر گجرات میں تعلیم کے شعبہ میں منافع خوری کے جگہ علم کو اہمیت دی جائے گی۔

Govt transitioned from 'Beti Bachao' to 'Beta Bachao': Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں