ملک بھر میں عیدالاضحٰی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-09-03

ملک بھر میں عیدالاضحٰی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش اور خشوع و خضوع کے ساتھ منائی گئی ۔روایتی نئے لباس پہنے مسلمانوں نے مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی۔ شہر دہلی کے مختلف مساجد بالخصوص پرانی دلی کی تاریخی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی ۔ اس موقع پر عوام نے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے دہلی کے کشمیری گیٹ پر واقع پنجہ شریف درگاہ میں نماز عید ادا کی ۔ مدھیہ پردیش میں عید الاضحیٰ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ تمامم ساجدم یں نماز عید کا اہتمام کیا گیا ۔ دارالحکومت بھوپال کی مختلف مساجد بشمول عید گاہوں میں عید کی نماز کی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اسی طرح مدھیہ پردیش کے بڑے شہروں اور ٹاؤنس میں بھی نماز عیدالاضحٰی کا اہتمام کیا گیا۔ چونکہ ڈھول گیارس اور جین کمیونٹی کے دس روزہ پریوشن پاروا منایاجارہا تھا اس لئے پویس انتظامیہ نے خصوصی چوکسی اختیار کی تھی ۔ کرناٹک کے مختلف شہروں، علاقوں اور دیہاتوں میں عید الاضحی خوشی و مسرت کے ساتھ منائی گئی ۔ شہر بنگلورو جہاں رات بھر بارش ہوتی رہے مسلمانوں نے موسم کی پرواہ کیے بغیر مختلف مساجد میں نماز عیدالاضحی ادا کی اور اپنے بھائیوں کو مبارکباد دی۔ عیدالاضحی جو ریاستوں کسانوں کے لئے بھی مسرت کاباعث ہوتی ہے کیونکہ اس موقع پر ریاست کے کسان بکریوں، بھیڑوں اور جانوروں کو بنگلورلاکر اچھی قیمت میں فروخت کرتے ہیں۔ کسانوں کے اچھی پرورش کردہ اور فربہ جانوروں کی قیمت اونچی حاصل ہوتی ہے ۔ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے شہر گلبرگہ کی مختلف مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کا جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا ۔ اضلاع کلبرگہ اور یاد گیر میں عید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ان اضلاع کے مختلف علاقوں کے مسلمانوں کو علی الصبح عید گاہوں کی طرف جوق در جوق جاتے دیکھا گیا ۔ سابق وزیر قمر الاسلام اور صدر نشین کلبرگی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی( کے یو ڈی اے) محمد اصغر چلبل نے شہر کلبرگی میں نماز عید ادا کی ۔ ضلع یادگیر کے سرپور تعلقہ کے رنگم پیٹ میں جہاں چھوٹی سے فرقہ وارانہ جھڑپ ہوئی تھی، عید گاہ میں بڑی تعداد میں پر امن طریقہ سے عید کی نماز ادا کی گئی ۔ رائچور میں عیدالاضحی کا بڑا اجتماع عید گاہ میدان پر دیکھا گیا ۔ یہاں ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر و رکن اسمبلی شیو راج پاٹل، صدر نشین تنگا بھدرا کمانڈا ایریا اتھاریٹی وی وسنت کمار، یوتھ کانگریس لیڈر روی بوسارا، جو جنتادل ایس کے لیڈر این شیو شنکر اور دیگر قائدین بھی نماز میں شامل ہوئے۔وجئے پورہ میں نماز عید مساجد میں جوشو خروش کے ساتھ ادا کی گئی۔ وادی کشمیر کے عوام عید منانے کے موڈ میں ہیں ۔ عوام ڈل جھیل کے کنارے جہاں زیادہ تر پارکس اورباغات ہیںعوام اور سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ تاہم معمر افراد قربان کیے گئے جانوروں کا گوشت تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ کشمیر جہاں کل ہی عید منائی گئی اکثر تجارتی اور میڈیا دفاتر، دکانات، دوسرے دن بھی بند ہیں اور جب کہ اتوار ہونے کے باعث سرکاری دفاتر اور بینک بھی بند ہیں۔ عید کی خوشی میں وادی کشمیر میں میڈیا دفاتر بشمول مقامی اخبارات دوسرے دن بھی بند رکھے گئے ہیں تاہم قومی اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں بشمول نیوز چیانلس اور الکٹرانک میڈیا کے دفاتر کھلے رہے ۔ عوام اپنے گھر والوں، بچوں، خواتین کے ساتھ باغات بشمول مغل گارڈن نشاط باغ، شالیمار باغ، چشمہ شاہی اور ہروان باغات میں عید منائی ۔.

Muslims celebrate Eid al-Adha across country

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں