بلدی انتخاب میں ترنمول کانگریس کی نمایاں کامیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-18

بلدی انتخاب میں ترنمول کانگریس کی نمایاں کامیابی

کولکتہ
یو این آئی
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے گزشتہ اتوار کو ہوئے سات میونسپلٹی کے انتخاب میں یکطرفہ کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ تاہم بی جے پی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب کرکے بنگال میں ممتا بنرجی کے مقابل میں پرنسپل اپوزیشن ہونے کا کردار حاصل کرلیا ہے ۔ گزشتہ اتوار کو سات بلدیاتی اداروں جس میں پانچ میونسپلٹی ، ایک نوٹیفائیڈ اتھارٹی اور میونسپل کاپوریشن کے لئے پولنگ ہوئی تھی ۔ ان میں پانسکوڑہ ، بلدیا، نلہٹی دھوپ گوڑی میونسپلٹی ، ایک درگا پور کارپوریشن اور ایک جویر کیمپ نوٹی فائیڈ اتھارٹی، شامل ہے ۔ مغربی بنگال کے صنعتی شہر درگا پور میونسپل کارپوریشن کے43نشستوں میں سے43نشستوں پر ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کر کے اپوزیشن کا خاتمہ کردیا ہے ۔ پولنگ کے دوران بی جے پی اور سی پی ایم نے حکمراں محاذ پر دھاندلی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولنگ کو رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اپوزیشن نے الزا م عائد کیا تھا جمہوریت کا اغوا کرلیا گیا ہے اسی طرح بلدیا میونسپلٹی کارپوریشن میں بھی ترنمول کانگریس نے کلین سوئپ کیا ہے۔ تمام29وارڈوں میں جیت حاصل کی ہے ۔ اسی طرح پانسکوڑہ کے18وارڈوں میں سے17وارڈوں میں جیت حاصل کی ہے ۔ دھوپ گوری میونسپلٹی میں ترنمول کانگریس نے16میں بارہ سیٹیں حاصل کرلی ہیں جب کہ چار بی جے پی اور سی پی ایم اور کانگریس ایک سیٹ بھی جیت نہیں سکی ہے ۔ اس کے علاوہ جھاڑ گرام میں سی پی آئی کے کاؤنسلر کی موت کی وجہ سے ایک خالی سیٹ پر بھی ترنمول کانگریس نے جیت حاصل کرلی ہے ۔بونیدر پور میونسپلٹی کے چودہ وارڈوں میں سے دس وارڈوں میں ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ جب کہ ایک وارڈ پر بی جے پی کو سبقت حاصل ہے ۔ اسی طرح بیر بھوم کیہ پلمٹی میونسپلٹی پربھی ترنمول کانگریس بڑی کامیابی حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ خیال رہے کہ2009 کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس دو لوک سبھا ، دو اسمبلی انتخابات اور اس کے علاوہ پنچایت ، میونسپلٹی اور کارپوریشن انتخابات میں کامیابی درج کرتے ہوئے آرہی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں