نظم و نسق کو نئے ہندوستان کی توانائی سے بھر دیں - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-07-04

نظم و نسق کو نئے ہندوستان کی توانائی سے بھر دیں - وزیر اعظم مودی

3/جولائی
نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نوجوان آئی اے ایس عہدہ داروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تبدیلی سے گریز کرنے والی ذہنیت سے خود کو بچائیں اور ملک کے نظم و نسق کو نئے ہندوستان کی توانائی سے بھردیں۔ اسسٹنٹ سکریٹریوں کے افتتاحی اجلاس میں2015ء کے بیاچ کے آئی اے ایس عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنی تقریرکا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اتنی تقری نہیں کرسکتا ہے جتنی اسے کرنی چاہئے تھی، جن ممالک نے ہندوستان کے بعد آزادی حاصل کی تھی اور ہندوستان کے مقابلے ان کے پاس وسائل کی بھی کمی تھی وہ ترقی کی نئی بلندیاں چھو چکے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ تبدیلی لانے کے لئے آپ کے اندر کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہونا چاہئے ، جرات ہونی چاہئے۔ ٹکروں میں بٹے ہوئے انتظامی بندو بست سے عہد داروں کی اجتماعی صلاحیتوں کو بھرپور طریقہ سے بروئے کار نہیں لایاجاسکتا نظام کو بدلنے کے لئے فعال تبدیلی کی ضرورت ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ اسسٹنٹ سکریٹریوں کا تین ماہ کا پروگرام اپنے تیسرے سال میں داخل ہوچکا ہے اور یہ بہت موثر ثابت ہوگا۔ انہوں نے نوجوان عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ آئندہ تین ماہ کے دوران مرکزی حکومت کے سب سے سینئر عہدہ داروں کے ساتھ بھی کھل کر بات کریں تاکہ نظام کو ان کی توانائی ، نئے نئے خیالات اور سکریٹری سطح کے عہدہ داروں کے تجربہ سے فائدہ پہنچ سکے۔ وزیر اعظم نے نوجوان عہدہ داروں سے کہا کہ وہ یوپی ایس سی کا نتیجہ آنے تک اپنی زندگی اور اپنے مسائل کو یاد کریں اور جو مواقع نہیں ملے ہیں ان کا نظام میں بہترین تبدیلیاں لانے اور عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لئے استعمال کریں ۔
PM to young IAS Officers: Fill the system with energy of New India

وزیر اعظم مودی کا آج سے دورہ اسرائیل
نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کے کل سے دورہ اسرائیل کی تیاری مکمل ہوچکی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے پچیس برس مکمل ہوچکے ہیں ۔ توقع ہے کہ مودی کے دورہ سے باہمی تعلقات کا نی دور شروع ہوگا ۔ وزارت خارجہ کے سرکاری اعلان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کی اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نتن یاہو سے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر بات چیت ہوگی ۔ ان کی ملاقات صدر یولین سے بھی ہوگی۔ ہندوستان کے کسی وزیرا عظم کا یہ پہلا دورہ اسرائیل ہوگا۔ مودی تل ابیب کی ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے ۔ ہندوستان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات 1992ء میں قائم کئے تھے۔ غور طلب ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے تعلقات اور ان کے جغرافیائی مضمرات کے مد نظر ہندوستان کی پچھلی حکومتوں نے حکومت اسرائیل سے فاصلہ برقرار رکھنے کی کوشش کی تھی جب کہ موجودہ وزیر اعظم اور ان کی پارٹی بی جے پی، اسرائیل کی فوج اور اس کی فنی مہارت کی ہیشہ ستائش کرتے رہے ہیں۔ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے ترجمان نے مودی کے دورہ کو اہم قرار دیا ۔ اس سوا پر کہ آیا ہندوستان اور اسرائیل کے بڑھتے تعلقات سے فلسطین اور مسل دنیا کے دیگر ممالک سے ہندوستان کے تعلقات متاثر ہوں گے ۔ وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کے دورہ اسرائیل سے عین قبل کہا کہ نریندر مودی کے ساتھ بات چیت میں سائبر سیکوریٹی کا بطور خاص احاطہ کیاجائے گااور دیگر اہم ترین مسائل پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں