مودی اور نواز شریف کے درمیان آستانہ میں خیر سگالی کا تبادلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-09

مودی اور نواز شریف کے درمیان آستانہ میں خیر سگالی کا تبادلہ

8/جون
آستانہ
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج رات کئی معاملات پر ہند، پاک کشیدگی میں اضافہ کے درمیان آستانہ میں ترتیب دئیے گئے ایک استقبالیہ میں اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ خیر سلگالیوں کا تبادلہ کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مودی اور نواز شریف نے اس وقت خیر سگالی کا تبادلہ کیا جب شنگھائی تعاون تنظیم چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے قائدین کے لئے آستانہ اوپیرا میں ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا تھا اور لاونچ میں تمام قائدین جمع تھے ۔ نواز شریف کے دل کی سرجری کے بعد دونوں قائدین کا آمنا سامنا ہوا تھا اور اسی لئے مودی نے ان کی مزاج پرسی کی ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ مودی نے نواز شریف کی والدہ اور ان کے خاندان کے بارے میں دریافت کیا ۔ قبل ازیں وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے مودی اور نواز شریف کے درمیان باہمی ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا تھا کہ ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ایسی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ مودی اور نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے آستانہ پہنچے جہاں جمعہ کو دونوں ملکوں کو مکمل ارکان کی حیثیت سے شامل کیاجائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کئی معاملات بشمول پاکستانی فوج کی جانب سے دو سپاہیوں کے سرقلم کئے جانے اور ہندوستانی بحریہ کے سابق آفیسر کلبھوشن جادھو کو جاسوسی کے الزام میں سزا دئیے جانے کی وجہ سے کشیدگی پائی جاتی ہے ۔

PM Modi greets Nawaz Sharif in Astana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں