پاکستان میں ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کو سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-04-11

پاکستان میں ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کو سزائے موت

10/اپریل
پاکستان میں ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کو سزائے موت
اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستانی فوج نے پیر کے دن کہا کہ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کو جسے مارچ2016میں بلو چستان میں گرفتار کیا گیا تھا ، سزائے موت سنائی گئی ہے۔ انٹر سرویس پبلک ریلیشنس( آئی ایس پی آر) نے کہا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائے موت سنائی اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے سزائے موت کی توثیق کی ہے ۔ آئی ایس پی آڑ کے مختصر بیان میں کلبھوشن جادھو کو جس نے مبینہ طور پر حسین مبارک پٹیل کی عرفیت استعمال کی تھی، ہندوستانی بحریہ کا عہدیدار بتایا گیا جو ہندوستان کی خفیہ تنظیم ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ( را) سے وابستہ ہے ۔ ہندوستانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بحریہ میں اس کی ملازمت کبھی کے ختم ہوچکی ہے۔ کلبھوشن جادھو کو3مارچ2016کو بلو چستان کے مشکیل علاقہ سے پاکستان کے خلاف جاسوسی اور سبو تاج کی سر گرمیوں میں ملوث رہنے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ بیان میں کہا گیا کہ جادھو کے خلاف پاکستان آمی ایکٹ1952ء کی دفعہ59اور آفیشیل سکریٹس ایکٹ1923ء کی دفعہ3کے تحت کارروائی کی گئی۔ کورٹ مارشل نے جادھو کے خلاف الزامات درست پائے ۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس نے مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے یہ قبول کیا کہ را نے اسے بلو چستان اور کراچی میں قیام امن کے لئے نفاز قانون ایجنسیوں کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے پاکستان کے خلاف منظم جاسوسی اور سبو تا ج کی سر گرمیوں میں تال میل پید اکرنے اور ان کی منصوبہ بندی کی ہدایت دی تھی ۔ اسی دورا ن ہندوستان نے پیر کے دن کہا کہ یہ پاکستان نے مبینہ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کو اگر پھانسی دی تو اسے منصوبہ بند قتل کا معاملہ سمجھا جائے گا ۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے پاکستانی ہائی کمشنر متعینہ نئی دہلی عبدالباسط کو طلب کر کے ایک نوٹ حوالہ کیا۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ جادھو کو سزا جسے اسلام آباد ہندوستانی انٹلیجنس ایجنٹ مانتا ہے، قانون اور انصاف کے بنیادی قواعد و ضوابط پر عمل کئے بغیر سنائی گئی ۔ اسے سزائے موت دی گئی تو حکومت اور ہندوستان کے عوام اسے منصوبہ بند قتل کا معاملہ سمجھیں گے ۔ پاکستانی فوجی عدالت نے جادھو کو پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے پر سزائے موت سنائی ہے ۔

Pakistan to execute Indian man jadhav accused of spying

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں