آل انڈیا ملی کونسل مسلم پرسنل لاء میں تبدیلیوں کی مخالف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-30

آل انڈیا ملی کونسل مسلم پرسنل لاء میں تبدیلیوں کی مخالف

29/نومبر
بھوپال
پی ٹی آئی
آل انڈیاملی کونسل نے جومسلمانوں کاایک ادارہ ہے کہا کہوہان کے طبقہ کے پرسنل لاء اور بالخصوص طلاق باین کے معاملہ میں تبدیلیوں کے سلسلہ میں کوئی بھی اقدام کا مخالف ہے ۔ آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری جناب منظور عام نے آج مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اس کی جنرل باڈی کے18ویں سالانہ اجلاس کے بعداخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہم طلاق بائین پر آل انڈیا مسلم پرسنل لائبورڈکیرائے کی توثیق کرتے ہیں۔ جو اسکے پرسنل لاء میں کسی بھی تبدیلی کی مخالفت میں دی گئی ہے ۔ مسلم خواتین کی جانب سے خود ہی سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کے بارے میں دریافت کئے جانے پر انہوں نے الزام عائدک یا کہ سیاستداں سیاسی فوائدکے لیے ان کے طبقہ میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جناب منظور عام نے الزام عائد کیا کہ آر ایسایس اور بی جے پی دستور ہند کے مخالف ہیں جو دوسری چیزوں کے علاوہ سیکولرازم، مساوات اورانصاف پر کھڑا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ آل انڈیا ملی کونسل کو مسلمانوںکے تحفظ کے لئے قائم کیاگیا ہے کیوں کہ ہندوستان کے دستور کے تحت تمام شہریوں کو ان کے فرقہ، ذات ، مذہب اور زبانوں کا لحاظ کئے بغیر حقوق کی طمانیت فراہم کی گئی ہے ۔ جناب منظور عام نے دعویٰ کیا کہ ذرائع ابلاغ نے بابری مسجدکی شہادت کے دوران اچھا رول ادا کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ذرائع ابلغ نے اچھی خبروں اور تجزیوںکو پیش کیا تھا ۔ گذشتہ ڈھائی سال سے ایسا نہیں دیکھاجارہا ہے اور ذرائع ابلاغ اچھا رول ادا نہیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے ریمارک کیا۔ اب میڈیا راجہ سے بڑھ کر وفادار ہے ۔ وہ بظاہر طلاق بائن پر میڈیا میں جاری بحث و مباحث کا حواہ دے رہے تھے۔

All India Milli Council opposes changes in the Muslim Personal Law

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں