ایمسٹ-II منسوخ - تلنگانہ حکومت کا باضابطہ اعلان - 11 ستمبر کو ایمسٹ-III - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-03

ایمسٹ-II منسوخ - تلنگانہ حکومت کا باضابطہ اعلان - 11 ستمبر کو ایمسٹ-III

حیدرآباد
یو این آئی، پی ٹی آئی، منصف نیوز بیورو
حکومت تلنگانہ نے آج ایک بی بی ایس کورسس میں داخلے کے لئے منعقدہ ایمسٹII کو منسوخ کرنے کا سرکاری اعلان کیا ہے ۔ ایمسٹII پرچہ کے افشاء کے بعد حکومت نے اس ٹسٹ کو منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں غوروخوض کے بعد کیا گیا جس کی صدارت چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کی۔ اجلاس میں وزیر تعلیإ کڈیم سری ہری اور محکمہ تعلیمات کے اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ مجبوری کے حالات میں ایمسٹII کو منسوخ کرنے کا تلخ فیصلہ کرنا پڑا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ایمسٹII میں شریک تمام امید واروں کو پرانے ہال ٹکٹ نمبرات کے تحت ایمسٹIIiمیں شرکت کی اجازت دیں ۔ ایمسٹIIمیں شریک امید وار قدیم ہال ٹکٹ نمبرات کے ساتھ نئے ٹسٹ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ حکومت نے طلبا کو راحت فراہم کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے ایمسٹIIIکی فیس نہیں لی جائے گی۔ سابق کے ایمسٹ میں فارمس داخل کرچکے امید وار ہی ایمسٹ IIIمیں شرکت کرسکتے ہیں ۔ کے سی آر نے مزید کہا کہ ایمسٹ IIIمیں شرکت کرنے والے امید واروں کو آر ٹی بسوں میں سفر کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے آج شام تک ایمسٹ سوم کے شیڈول کی اجرائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایمسٹ سوم کے اہتمام کی ذمہ داری جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کو ہی دی جائے جب کہ اسے مقصد کے لئے کنوینر ، کو کنوینر اور ارکان کا نئے سرے سے انتخا کیاجائے گا۔ چیف منسٹر نے مزید کہا ہے کہ جے این ٹی یو کے ویب سائٹ پر سوالات اور دیگر اسٹیڈی میٹریل دستیاب کرایاجائے گا۔ امید واروں کو ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کے انتظامات بھی کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ایمسٹ دوبارہ تحریر کرنا طلبہ کے لئے اگرچیکہ تکلیف عمل ضرور ہے مگر ایمسٹ سوم کا دوبارہ انعقاد بھی ناگزیر ہوگیا تھا۔ کے سی آر نے اولیائے طلبہ سے پر زور اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔ پرچہ افشاء معاملہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی نہیں بخشے گی ۔ پرچہ افشاء معاملہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے بموجب حکومت تلنگانہ نے ایمسٹII کے پرچہ افشاء کے بعد ایمسٹ سوم منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں کے جائزہ اجلاس میں غوروفکر کے بعد ایمسٹ سوم منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک بار پھر ایمسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جس کا شیڈول بہت جلد جاری کیاجائے گا۔ چیف منسٹر نے پرچہ افشاء معاملہ کو تکلیف دہ اور بد بختانہ قرار دیا اور کہا کہ ایمسٹII کے پرچہ افشاء کے بعد حکومت کے پاس ایمسٹ کے دوبارہ انعقاد کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے طلبہ اور اولیائے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ حالات کو سمجھتے ہوئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔ ایم بی بی ایس اور ڈینٹل کورسس میں داخلوں کے لئے ایمسٹII،9جولائی کو منعقد کیا گیا تھا جب کہ اس کے نتائج14جولائی کو جاری کئے گئے تھے ۔ اس ایمسٹ کا اہتمام جے این ٹی یو نے کیا تھا۔ ایمسٹII کے پرچہ افشاء کی شکایت پر سی آئی ڈی نے تحقیقات شروع کیں اور حال میں ہی حکومت کو تفصیلی رپورٹ پیش کردی تھی۔ پرچہ افشاء معاملہ میں سی آئی ڈی نے اب تک چھ افراد کو گرفتار کیا ہے، دیگر پانچ ملزمین کا اتہ پتہ نہیں چلا ہے ۔ سی ایم آفس سے جاری بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ نمائندہ منصف کے بموجب چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ایمسٹII پرچہ افشاء معاملہ میرے لئے ایک صدمہ سے کم نہیں ہے ۔ پرچہ افشاء کے بعد ایمسٹII کی منسوخی اور ایمسٹ سوم کے انعقاد کے سوا حکومت کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ سے دوبارہ ایمسٹ تحریر کرانا اگرچیکہ تکلیف دہ امر ضرور ہے مگر ایسا کرنا ضروری ہوگیا تھا ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی زیر قیادت وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں کے جائزہ اجلاس میں ایمسٹII پرچہ افشاء کے معاملہ کا جائزہ لیا گیا جس میں ایمسٹII کی منسوخی اور دوبارہ ایمسٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے سابق فیصلوں کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے ایمسٹII کی منسوخی کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکام میں ملوث چھ افراد کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے مزید پانچ افراد مفرور بتائے گئے ہیں جن کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور ان ملزمین کو بہت جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ایمسٹII تحریر کرنے والے طلبہ کو ایمسٹ سوم میں شرکت کے لئے نئے درخواستیں داخل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ایمسٹ سوم کو نقائص سے پاک منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی، محکمہ صحت کے پرنسپال راجیشور ریڈی، وائس چانسلر جے این ٹی یو وینو گوپال ریڈی، وائس چانسلر ہیلت یونیورسٹی اور نگل ڈاکٹر کرونا کرن ، چیر مین اعلی تعلیم کونسل پروفیسر پاپی ریڈی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک تھے ۔
حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ حکومت نے منگل کو ایمسٹII کو منسوخ کردیا ہے اور نئے امتحان کے انعقاد کی تواریخ کا اعلان کیا۔ چنانچہ ایمسٹIIIامتحان11ستمبر کو منعقد ہوگا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو منگل کی دوپہر پرچہ کے افشاء پر سی آئی ڈی رپورٹ وصول ہوئی ۔ جائزہ کے بعد انہوں نے کہا کہ ایمسٹII کے افشاء کا ریاکٹ کل ہند سطح پر سرگرم تھا۔ اصل خاطیوں نے دہلی سے کام کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ افشاء میں ملوث افراد کو پہلے پکڑ لیا گیا۔ انہوں نے اسکام میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ کیا۔ ریاستی حکومت نے جے این ٹی یو حیدرآباد کے پروفیسر یادیا کو ایمسٹ IIIکا کنوینر مقرر کیا ہے ۔ امتحان11ستمبر کو دس تا ایک بجے دن منعقد ہوگا ۔ پرو فیسر یادیا کمیٹی امتحان سے متعلق تمام تفصیلات کا فیصلہ کرے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ طلبا کو ٹسٹ کے لئے از سر درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وہ سابق ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرکے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔

TS EAMCET 3 to be held on Sept 11

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں