کشمیر - پلیٹ گنوں کے متبادل ہتھیار کے لئے ماہرین کی ٹیم کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-27

کشمیر - پلیٹ گنوں کے متبادل ہتھیار کے لئے ماہرین کی ٹیم کا قیام

جموں
پی ٹی آئی
ماہرین کی ایک ٹیم جس کی صدارت مرکزی وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری کررہے ہیں کو منگل کے دن قائم کیا گیا تاکہ پلیٹ گنس کے متبادل ہتھیار کے استعمال پر غور کیا جاسکے، جب کہ جموں و کشمیر میں مجمع کو کنٹرول کرنے کے لئے اس کے استعمال پر بڑے پیمانے پر فوج اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناجارہا ہے ۔ وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری ٹی وی ایس ای پرساد کے علاوہ دیگر ممبران اتل اگروال ، آئی جی ، سی آر پی ایف ، سری نگر، راجیو کرشنا، آئی جی، بی ایس ایف، راجیش کمار جموں و کشمیر پولیس تشار ترپاٹھی وغیرہ شامل ہیں ۔ گزشتہ پندرہ دنوں میں کئی افراد سی آر پی ایف اہلکاروں کی جانب سے پلیٹ گنوں کے استعمال کے باعث شدید زخمی ہوگئے جب برہان وانی کی ہلاکت پر کشمیر میں احتجاج شروع ہوا تھا۔ پیرا ملٹری فورسس پر غیر مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی جس کے باعث راجناتھ سنگھ کو پارلیمنٹ میں یہ اعلان کرنا پڑا کہ ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو پلیٹ گن کے متبادل ہتھیار کا جائزہ لے گی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایاکہ ماہرین کمیٹی اندرون دو مہینے رپورٹ داخل کرے گی ۔ سنگھ نے کہا کہ پلیٹ گنوں کے استعمال کے باعث ایک شخص ہلاک اور53کو آنکھوں کے زخم آئے ہیں ۔ مرکزی حکومت نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کشمیر وادی روانہ کی تاکہ نوجوانوں کو جو پلیٹ گنوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں علاج کرسکے ۔ ڈائرکٹرج نرل آف سنٹرل ریزروپولیس فورس کے درگا پرساد نے پیر کے دن پلیٹ گنس کے باعث دو نوجوانوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور تاہم کہا کہ وہ کشمیر وادی میں اس کم مہلک ہتھیار کا استعمال جاری رہے گا مگر اشد ضرورت پڑنے پر۔ ہر کوئی برا محسوس کرتا ہے جب نوجوان نشانہ بنتے ہیں ۔ تاہم پھر بھی ہم کو اس گن کا استعمال بد ترین حالات میں کرنا پڑتا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسی کوئی صورتحال مستقبل میں نہ ہو۔

J&K: Expert team formed to explore alternatives to pellet guns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں