نیشنل ہیرالڈ کیس - عدالت میں آج سونیا اور راہل کی حاضری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-19

نیشنل ہیرالڈ کیس - عدالت میں آج سونیا اور راہل کی حاضری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج توثیق کی ہے کہ وہ کل نیشنل ہیرالڈکیس میں عدالت میں حاضر ہوں گی ۔ سونیا گاندھی کے ہمراہ ان کے فرزند اور پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی اور تین دیگر قائدین بھی ہوں گے جنہیں عدالت نے طلب کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی درخواست پر یہ مقدمہ چلایاجارہا ہے ۔ جب صحافیوں نے سونیا گاندھی سے دریافت کیا کہ وہ کل عدالت میں پیش ہوں گی؟ سونیا گاندھی نے کہا فطری طور پر میں کل عدالت جارہی ہوں۔ سونیا گاندھی اور دیگر کو اس مقدمہ میں مدعی علیہ بنایا گیا ہے وہ کل میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ کے روبرو ان کے خلاف جاری کردہ سمن کے سلسلہ میں حاضر ہوں گے ۔ عدالت نے سونیا گاندھی اور دیگر کے خلاف بادی النظر میں مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی، اعتماد شکنی، غیر محسوب اثاثہ جات کے الزامات کے تحت انہیں طلب کیا ہے ۔ اسی دوران پٹیالہ ہاؤز ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطہ میں سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ایس پی جی کے سینئر عہدیدار دہلی پولیس انٹلیجنس بیورو کے عہدیدار بھی عدالت کے احاطہ میں پھیل گئے ہیں جہاں مزید16سی سی ٹی وی کیمرے آن نصب کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکوریٹی جوان کل کے بندوبست کے بارے میں تفصیلی مشاورت کررہے ہیں ۔ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی دونون کو اسپیشل پیروٹیکشن گروپ کی سیکوریٹی حاصل ہے ۔ عہدیداروں نے پٹیالہ ہاؤز کورٹس کے ضلع جج سے بھی ملاقات کی ، پولیس بھی عدالت کے باہر اس حقیقت کے پیش نظر زبردست سیکوریٹی انتظامات کررہی ہے کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے ساتھ عوام اور کانگریس قائدین و کارکنوں کی ایک بڑی تعداد وہاں رہے گی ۔ اس کے علاوہ وکلاء کی بھی کثیر تعداد موجود ہوسکتی ہے ۔ روزانہ مقدمات کے سلسلہ میں آنے والے عوام اور کانگریس قائدین و کارکنوں کی ایک بڑی تعداد وہاں رہے گی۔ اس کے علاوہ وکلاء کی بھی کثیر تعداد موجود ہوسکتی ہے ۔ روزانہ مقدمات کے سلسلہ میں آنے والے عوام کا ہجوم بھی ہوگا ۔ ذرائع نے بتایا کہ احاطہ عدالت کے اندر دکانات کو بھی بند رکھاجائے گا۔ اسی گیٹ کے قریب وہ کمرہ عدالت ہے جہاں کل سونیا گاندھی حاضر ہونے والی ہین ۔

National Herald case: Sonia Gandhi, Rahul to attend court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں