آباد حیدرآباد رہے - از طیب انصاری - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-09-27

آباد حیدرآباد رہے - از طیب انصاری - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Aabad Hyderabad Rahe

زیر نظر کتاب "۔۔۔ آباد حیدرآباد رہے" کے مصنف ڈاکٹر طیب انصاری کے بقول یہ کتاب ان کے جذبات، احساسات اور خیالات کی آئینہ دار ہے۔ حیدرآباد سے متعلق مضامین کے علاوہ جو دیگر مضامین اس مجموعہ میں شامل ہیں ان کی حیثیت وہی ہے جو براتیوں کی ہوتی ہے۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں نکالا جانا چاہیے کہ براتیوں کی اپنی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ دولہا کی شان تو اصل میں براتیوں کی وجہ سے ہی تو ہوتی ہے۔


ڈاکٹر طیب انصاری کی ایک کتاب "حیدرآباد میں اردو صحافت (1857 تا 1959)" کچھ عرصہ قبل پیش کی گئی تھی، اس بار ان کی دوسری کتاب بعنوان "۔۔۔ آباد حیدرآباد رہے" تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
تقریباً سوا سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 6 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔



***
نام کتاب: آباد حیدرآباد رہے
مصنف: طیب انصاری
ناشر: شالیمار پبلی کیشنز، حیدرآباد (سن اشاعت: اکتوبر 1988ء)
تعداد صفحات: 130
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Aabad Hyderabad Rahe by Tayeb Ansari.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفپیش لفظ از طیب انصاری7
کوچہ بہ کوچہ
1۔۔۔ آباد حیدرآباد رہے11
2حیدرآباد، دیدہ و شنیدہ16
3حیدرآباد، یہ جنگ ہے جنگِ آزادی25
4انوار العلوم کالج، بیتے دنوں کی باتیں29
5الند شریف، ایں درِ دکن34
6گلبرگہ شریف، ہندلمانی تہذیب کا گہوارہ41
7میسور، خوابوں اور خواب زاروں کا شہر48
نام بہ نام
8فہمیدہ انصاری، مقام اپنی خودی کا56
9جلیل تنویر، ایک بےنام سی چاہت کا اجالا62
10علیم صبا نویدی، روشن ریکھائیں68
11فضل گلبرگوی، آج ایک تشنہ آلام76
12سلیمان خطیب، میں انمول ہیرا ہوں80
13ابراہیم جلیس، وہ ایک مردِ قلندر تھا85
14ڈاکٹر زور، ان کے کام کرنے کا انداز مغربی تھا89
15شمس الامرا ثانی، عطر کا حکم دیا اور پہلو کا تکیہ بدل دئے93
16آصف سابع، شمع حریمِ عشق ہوں میں99
لفظ بہ لفظ
17کتنی فرخندہ ہے شب104
18بوسہ108
19حسنیٰ سرور، جیسے بادِ صبا کا جھونکا ہو113
قطرہ قطرہ آنسو
20بڑے بھائی، ستاروں سے آگے۔۔۔122


Aabad Hyderabad Rahe by Tayeb Ansari, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں