ذکرِ خیر - خاکے از یوسف ناظم - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-06-22

ذکرِ خیر - خاکے از یوسف ناظم - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ

zikre-khair-yusuf-nazim

یوسف ناظم (پیدائش: 7/نومبر 1921 ، وفات: 23/جولائی 2009)
اردو ادب میں طنز و مزاح کے معروف و مقبول نثرنگار رہے ہیں۔ غزلوں اور نظموں کے ذریعے انہوں نے اپنی ادبی زندگی کی شروعات کی تھی تاہم 1944ء سے ان کی تحاریر طنز و مزاح کے میدان کے لیے مختص ہو گئیں۔ انہوں نے سینکڑوں طنزیہ انشائیے، مختر انشائیے اور افسانے لکھے جو تیس سے زائد کتابوں میں یکجا کیے گئے۔ ان کتب میں کیف و کم، فُٹ نوٹ، البتہ، فقط، ورنہ اور منجملہ کافی مقبول ہوئے۔ طنز و مزاح پر مبنی ان کے کالم روزنامہ سیاست، انقلاب، اردو ٹائمز، ہفتہ وار بلٹز اور دیگر روزناموں کے علاوہ ماہنامہ شگوفہ (حیدرآباد) میں بھی بہ پابندی شائع ہوتے رہے۔ مختلف مشاہیر اردو ادب پر ان کے شگفتہ خاکے "ذکرِ خیر" کے زیرعنوان کتاب کے ذریعے منظر عام پر آئے۔ اس کتاب میں پندرہ (15) سے زائد ممتاز ادبی شخصیات پر خاکے شامل ہیں۔
تعمیرنیوز کے باذوق قارئین کی خدمت میں تقریباً ڈیڑھ سو صفحات پر مشتمل یہی کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے ہے۔


یہ بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔۔۔
البتہ - یوسف ناظم - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ

***
نام کتاب: ذکرِ خیر (خاکے)
مصنف: یوسف ناظم
ناشر: نئی آواز، جامعہ نگر، نئی دلی (سن اشاعت: 1982ء)
تعداد صفحات: 149
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Zikr-e-Khair by Yusuf Nazim.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1پورا آدمی ادھورا خاکہ (راجندر سنگھ بیدی)7
2کرشن کتھا (کرشن چندر)17
3کہنے جاتے تو ہیں پر دیکھیے کیا کہتے ہیں (سکندر علی وجد)31
4ادھر بھی دیکھ تماشا ہے میری کم سخنی (مجروح سلطان پوری)42
5وہ نامِ خدا سر سے ہیں تا ناخنِ پا گرم (ظوئے انصاری)51
6جدید صوفی شاعر (قاضی سلیم)59
7بیسویں صدی کے انشاء (ابنِ انشاء)66
8صاحبِ اقبال شاعر (ڈاکٹر اقبال)75
9حرفِ تمنا (مولانا شہاب)80
10جشنِ خطیبی (سلیمان خطیب)85
11کئی تخلصوں کا شاعر (مرزا عزیز جاوید)91
12تپائی (انور خاں، سلام بن رزاق، انور قمر)100
13گٹھری *واہیات* کی (رضا نقوی واہی)109
14ازالۂ حیثیت عرفی کا شاعر (حسن نعیم)117
15طنز و مزاح پر دستِ شفقت (شفیقہ فرحت)124
16جشنِ ظرافت کا کچا چٹھا131


Zikr-e-Khair. Selected sketches of renown personalities, by Yusuf Nazim, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں