قدسیہ زیدی - مختصر سوانح از بشیر حسین زیدی
قدسیہ بیگم زیدی (اصل نام: امۃ القدوس عبداللہ) (پ: 23/دسمبر 1914 ، م: 27/دسمبر 1960)
جدوجہد آزادئ ہند کے ایک علمبردار خان بہادر عبداللہ کی چھوٹی صاحبزادی تھیں، جن کے اجداد کا تعلق کشمیری برہمنوں کی ایک ذات سے تھا۔ اردو کے نامور مزاح نگار پطرس بخاری، قدسیہ زیدی کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔ شاہی ریاست رامپور کے وزیراعلیٰ بشیر حسین زیدی سے قدسیہ کی شادی 1937ء میں انجام پائی تھی۔ معروف اسکرین پلے رائٹر، کاسٹیوم ڈیزائنر اور تھیٹر کی شخصیت شمع زیدی، انہی دونوں کی دختر ہیں۔
مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ دہلی نے تذکرہ مشاہیر کے تحت ایک اہم اور دلچسپ کتاب "قدسیہ زیدی" کو شائع کیا ہے جس میں قدسیہ زیدی کی حیات کے مختلف گوشوں کو اہم اور سیر حاصل مضامین کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی دیکھیے ۔۔۔
گاندھی بابا کی کہانی - از قدسیہ بیگم زیدی
اس کتاب کا تعارف، اشاعتی کوائف، فہرستِ مضامین اور دیگر معلومات علمی، ادبی اور تحقیقی استفادے کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔
نام کتاب: قدسیہ زیدی
مرتب: بشیر حسین زیدی۔
ناشر: مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ، نئی دہلی۔ سن اشاعت: 2013ء
تعداد صفحات: 106

گفتگو میں شامل ہوں