اور کچھ بیاں اپنا - تنقیدی مضامین از داؤد اشرف - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-01-20

اور کچھ بیاں اپنا - تنقیدی مضامین از داؤد اشرف - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

aur-kuch-bayan-apna-by-dawood-ashraf

ڈاکٹر سید داؤد اشرف (پیدائش: 1938 - وفات: 18/اپریل/2021ء)
حیدرآباد کے ممتاز محقق، ماہر دکنیات اور علمی و ادبی شخصیت رہے ہیں۔ وہ ممتاز صحافی سید علی اشرف (مدیر اردو روزنامہ "تنظیم") کے بڑے فرزند تھے۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ آرکائیوز میں تقریباً تین دہائیوں تک وہ برسرکار رہے۔ انگریزی میں پانچ اور اردو میں ایک درجن سے زائد کتب انہوں نے تصنیف کی ہیں۔ سابق ریاست حیدرآباد دکن اور نظام سابع میر عثمان علی خان کے دورِ حکومت پر ان کے تحقیقی مضامین روزنامہ "سیاست" میں شائع ہوئے اور مقبولیت کے بلند معیار کو پہنچے۔ داؤد اشرف کی پہلی کتاب "مخدوم محی الدین - ایک مطالعہ" 1967ء میں شائع ہوئی تھی۔
"اور کچھ بیاں اپنا" داؤد اشرف کی دوسری تصنیف ہے جس میں 1965ء تا 1975ء کے دوران تحریر کردہ تنقیدی اور ریڈیائی مضامین کا انتخاب شامل ہے۔


***

نام کتاب: اور کچھ بیاں اپنا
مصنف: ڈاکٹر داؤد اشرف۔ ناشر: شگوفہ پبلی کیشنز، حیدرآباد۔ سنہ اشاعت: 1980ء
تعداد صفحات: 116
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Aur Kuch Bayan Apna by Dawood Ashraf.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفکچھ بیاں اپنا7
1محمد قلی کی شخصیت اور شاعری11
2غالب کا حسنِ طلب اور حسنِ اعراض19
3مخدوم - ایک ادھورا مطالعہ34
4ترجمہ اور اس کی اہمیت41
5اقبال اور تصورِ وطنیت49
6ڈاکٹر زور اور ان کے تحقیقی کارنامے57
7اردو کی ایک بےبدل شخصیت: پنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی74
8مخدوم : چند یادیں80
ریڈیائی مضامین
9اسد اللہ وجہی88
10الطاف حسین حالی95
11اسرار الحق مجاز103
12مخدوم محی الدین110


Aur Kuch Bayan Apna by Dawood Ashraf. pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں