ماہنامہ فانوس کلکتہ - سیدنا نمبر ستمبر 1966 - تعارف رسالہ
ماہنامہ فانوس کلکتہ - سیدنا نمبر ستمبر 1966 - تعارف رسالہ
ماہنامہ "فانوس" ڈائجسٹ (کلکتہ) - غالباً ہندوستان کا پہلا اردو ڈائجسٹ تھا جس کا آغاز جولائی 1965 میں ہوا تھا اور شاید چند ماہ و سال کے شماروں کی اشاعت کے بعد بند ہو گیا۔ اس کے مدیر اعلیٰ اور طابع و ناشر عطا الرحمن شاد تھے اور مجلس ادارت میں ف۔س۔اعجاز بھی شامل رہے۔
اس ڈائجسٹ نے اپنی اشاعت کے دوسرے سال کا ایک شمارہ بطور خصوصی نمبر، داؤدی بوہرہ طبقہ اور اس کے روحانی پیشوا سیدنا محمد برہان الدین کے نام مختص کیا تھا۔ اسی خصوصی شمارے کا تعارف باذوق قارئین اور محققین کے لیے تعمیرنیوز کی جانب پیش خدمت ہے۔
اس شمارہ کے اداریہ میں فاضل مدیر نے لکھا ہے ۔۔۔اسلام ایک عالمگیز مذہب ہے۔ مگر زمانے کی شکست و ریخت نے اسے بےشمار فرقوں میں منقسم کر دیا ہے۔ ان میں سے ایک داؤدی بوہرہ فرقہ بھی ہے جس نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں بےپناہ ترقیاں کی ہیں۔ جس کا ماضی شاندار، حال روشن اور مستقبل درخشاں ہے۔
"سیدنا نمبر" اسی فرقے سے روشناس کرانے کی ایک معمولی کوشش ہے۔ حقیقتاً قومِ بواہیر سے متعلق اتنے معیاری اور معلوماتی مضامین اب تک اردو زبان میں شائع نہیں ہوئے۔ سیدنا سے متعلق تصاویر نایاب شے ہیں، بعض مخطوطات اور دستاویزات تو تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔
اس کتاب/رسالہ کا تعارف، اشاعتی کوائف، فہرستِ مضامین اور دیگر معلومات علمی، ادبی اور تحقیقی استفادے کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔
***نام رسالہ: فانوس ڈائجسٹ کلکتہ - سیدنا نمبر - ستمبر 1966
مجلس ادارت: عطاالرحمن شاد، فیروز سلطان اعجاز
تعداد صفحات: 162
Fanoos_Sept-1966
| ماہنامہ 'فانوس ڈائجسٹ' - ستمبر 1966 :: فہرست | |||
|---|---|---|---|
| نمبر شمار | تخلیق | تخلیق کار | صفحہ نمبر |
| 1 | آفتاب علم و ہدایت | غلام محمد اختر | 23 |
| 2 | داؤدی بوہرہ جماعت - تاریخ کے آئینے میں | ثریا یاسمین | 155 |
| 3 | قوم بواہیر کے رسم و رواج | خاتون علی زنجیباری | 15 |
| 4 | تصاویر - سیدنا کے بارے میں | ادارہ | 27 |
| 5 | افسانہ: زعفران کے پھول | خواجہ احمد عباس | 59 |
| 6 | افسانہ: طوفان کا نقیب (روسی کہانی) | ظ۔ انصاری | 152 |
| 7 | شکاریات: جنگل کی ایک رات | جیمز مارٹن | 44 |
| 8 | کھیل اور کھلاڑی: محمد علی کلے | جلال انور | 119 |
| 9 | طنز و مزاح: شگوفے | الیاس اعظم | 117 |
Fanoos Digest Culcutta, Syedna special issue: Sept 1966.

گفتگو میں شامل ہوں